مون سون کا موسم جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے ۔ اس موسم کا بہت شدت سے انتظار کیا جاتا ہے ۔ خاص خاص پکوان تیار کیۓ جاتے ہیں ۔ طرح طرح کے پکنک اور دعوتوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔
مون سون کے موسم کے خوبصورت رنگ بھرے ان مزوں کے علاوہ کچھ ایسےرخ بھی ہوتے ہیں جو کہ اس موسم کے آنےسے پہلے ہی لوگوں کو پریشان کر دیتے ہیں ۔ مون سون کے موسم کی گرمی ، نمی اور گھٹن کی وجہ سے جلد پر ہونے والی ایکنی اور چپچپاہٹ ہر ایک کو پریشان کر ڈالتی ہے ۔
مون سون کے موسم میں جلد کی حفاظت کے طریقے


مون سون کے موسم میں جب کہ موسم کی شدت کے سبب جلد کے مسام بند ہونے لگتے ہیں اور چہرے پر ایکنی بہت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کیل مہاسے چہرے کی رونق کو ماند کر دیتے ہیں اس حوالے سے ماہرین جلد نے ان سے بچنے کے کچھ طریقے بتاۓ ہیں جن پر عمل کر کے بارشوں کے موسم میں بھی جلد کو تازہ اور بے داغ رکھا جا سکتا ہے
کیل مہاسوں سے بچنے کے لیۓ


چہرے کی جلد کے لیۓ مہاسے اور دانے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں ۔اور یہ چہرے پر ایسے نشانات چھوڑ دیتے ہیں جو کہ بہت بد نما لگتے ہیں اس وجہ سے ان کو روکنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیل مہاسوں کو بننے سے روکنے کے لیۓ مون سون کے موسم میں دن میں 3 سے 4 بار پی ایچ بیلنس والے کلینزر سے چہرے کو صاف کریں
اس کے علاوہ چہرے کی صفائی کے لیۓ ملتانی مٹی کا ماسک ہفتے میں ایک بار ضرور لگائیں اس سے ایک جانب تو چہرے سے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب چہرے کے جلد کی اچھی طرح صفائی ہوتی ہے
کیل مہاسوں کی صورت میں ماہرین جلد کا یہ بھی ماننا ہے کہ کیل مہاسوں کو چھیلنے سے واضح نشانات پڑ جاتے ہیں اس کے علاوہ مون سون کے موسم میں جلد کے اوپر رنگ برنگی کریموں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیۓ ۔ زیادہ مصالحے والے کھانے اور تلی ہوئي چیزوں کو کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیۓ
چکنی جلد والے لوگوں کے لیۓ


جو لوگ چکنی جلد کے حامل ہوتے ہیں ان لوگوں کی جلد اس موسم میں بہت مسائل کا شکار ہو سکتی ہے ۔ بے تحاشا آنے والا پسینہ چہرے کے جلد کے مساموں کو بند کر دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے جلد میں گند کچرا جمع ہو جاتا ہے اور جلد مذید چکنی ہو جاتی ہے ۔
ایکنی کے سبب جلد کے مسائل کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ مون سون کے موسم میں کلینزر ٹونر موسچرائزر کا استعمال باقاعدگی سے کریں ۔ چکنی جلد والے افراد کو مون سون کے موسم میں سوپ فری کلینزر کا استعمال کرنا چاہیۓ اور اس کا استعمال دن میں دو سے تین بار کریں
سوپ فری کلینزر کو استعمال کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ چہرے کی ضروری چکنائی کا خاتمہ نہ ہو اس کے بعد چہرے پر عرق گلاب ، سبز چاۓ وغیرہ کو بطور ٹونر استعمال کریں ۔ یہ جلد کو عام الکحل والے ٹونر کی طرح خشک کرنے کے بجاۓ اس کو قدرتی حالت میں لے آتے ہیں۔ ٹونر کے بعد کم چکنائی والے موسچرائزر کا استعمال جلد کو بہت بہتر حالت میں لے آتے ہیں
خشک جلد والے لوگوں کے لیۓ
خشک جلد والے افراد کو عام طور پر مون سون کے موسم سے اس حوالے سے کم ہی شکایت ہوتی ہے کہ اس موسم میں خشک جلد نم اور نرم ہو جاتی ہے مگر اس کی صفائی اور حفاظت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
اس وجہ سے بیلنس پی ایچ والا فیس واش اور وٹامن ای سے بھر پور موسچرائزر کا استعمال باقاعدگی سے خشک جلد والے افراد کو اس موسم میں کرنا چاہیے
مون سون کے موسم میں صحت اور جلد کی حفاظت کے لیۓ کیۓ جانے والے اقدامات


جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق مون سون کے موسم میں بار بار پسینہ آنے کی وجہ سے اور نمی کی وجہ سے مختلف قسم کے انفیکشن کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جن سے بچنے کے لیۓ کچھ تدابیر کا کرنا ضروری ہوتا ہے
کسی بھی اچھی کوالٹی کے سن بلاک کا استعمال لازمی کریں
دن میں کم از کم دو بار ضرور نہائيں
سوتی کپڑوں کا استعمال کریں جس سے ہوا جسم میں داخل ہو سکے
جسم کو خشک رکھنے کی کوشش کریں تاکہ اس کو بیکٹیریل یا فنگل انفیکشن سے بچایا جا سکے
ائير کنڈیشنر میں زیادہ دیر تک بیٹھ رہنے کے جلد پر اثرات جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
جلد کو بہتر بنانے کے گھریلو ٹوٹکے
جلد کی حفاظت کے لیۓ صرف مہنگے اور برانڈڈ سامان پر انحصار کرنے کےبجاۓ آپ اپنے باورچی خانے میں موجود اشیا سے مدد لے کر بھی اپنی جلد کو مون سون کے موسم میں محفوظ بنا سکتے ہیں
نارمل جلدبھی مون سون کے موسم میں بہت چکنی سی ہو جاتی ہے اس کو خشک کرنے کے لیۓ اور فاضل چکنائی صاف کرنے کے لیۓ پپیتے کا گودا جلد پر لگا سکتے ہیں
چکنی اور ایکنی سے بھر پور جلد کے لیۓ ملتانی مٹی کا ماسک سب سے بہترین علاج ہے ۔اس کے علاوہ چہرے کو دھونے کے لیۓ بیسن کا استعمال کرنا بھی بہت مفید ہوتا ہے
ہر قسم کی جلد کے لیۓ مون سون کے موسم میں جلد کی حفاظت کے لیۓ کھیرا لگانا بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے
مون سون کے موسم میں صحت اور جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کی صورت میں ماہر ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں