باپ بننے کے عمل کے حوالے سے عام طور پر لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ مرد کے اندر باپ بننے کے عمل کے دوران جسمانی طور پر کسی بھی قسم کی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ہے مگر اب جدید تحقیقات نے ان تمام باتوں کی نفی کر دی ہے
جدید تحقیقات کے مطابق جس طرح حالت حمل میں خواتین کے جسم میں بہت ساری تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اسی طرح مردوں کے جسم میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جو ان کو باپ بننے کے عمل کے لیۓ ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرتی ہیں
باپ بننے کے دوران مردوں میں ہونے والی تبدیلیاں


باپ بننے کے عمل کے دوران مردوں کی زںدگی میں بھی مختلف قسم کی جزباتی تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں ۔ جس کے سبب مختلف طرح کے ہارمون میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے اور بعض اوقات مرد بھی وہ تمام علامات محسوس کرتے ہیں جو کہ حاملہ عورت کر رہی ہوتی ہے جس میں متلی آنا ، چکر آنا وغیرہ تک شامل ہیں
ٹیسٹرون کے لیول کا گر جانا
مردوں کے اندر ٹیسٹرون کے لیول کے بڑھے ہونے کے سبب ان کے اندر غصہ ، جزبات عروج پر ہوتے ہیں ۔ اور اسی وجہ سے وہ مخالف جنس کی توجہ اور ساتھ کے متلاشی ہوتے ہیں ۔ لیکن جب مرد باپ بننے کے عمل سے گزر رہا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں ٹیسٹرون لیول گر جاتا ہے جس کے سبب وہ دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے بجاۓ جزباتی طور پر اپنے خاندان سے جڑ جاتا ہے
تحقیقات کے مطابق وہ مرد جو باپ بننے کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں ان کا ٹیسٹرون لیول ان مردوں سے کم ہوتا ہے جو کہ باپ بننے کی ذمہ داریوں سے آزاد ہوتے ہیں
آکسی ٹوسن اور ڈوپامائن کا لیول بڑھ جاتا ہے
یہ وہ دو کیمیکل ہوتے ہیں جو کہ والدین کو ان کے بچوں کے ساتھ جزباتی طور پر جوڑنے کا سبب بنتے ہیں ۔ جب جسم میں ٹیسٹرون کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے تو اس سے ان کیمیکل کے لیول میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے مردوں کے اندر ان کے پیدا ہونے والے بچے سے محبت کے جزبات پیدا ہوتے ہیں ۔اور مرد بچے کی پیدائش سے قبل ہی اس سے جزباتی طور پر جڑنا شروع ہو جاتا ہے
عورتوں کی طرح مردوں میں بھی ڈپریشن


عورتوں میں حمل کے دوران اور اس کے بعد والے وقت میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے بارے میں تو سب ہی نے سنا ہو گا مگر مردوں میں بھی ہارمون کے اتار چڑھاؤ کے سبب ڈپریشن ہو سکتا ہے
ماہرین کے مطابق مردوں میں ٹیسٹرون کے لیول کی کمی کے سبب ان کو جزباتی طور پر بہت ڈاون محسوس ہوتا ہے اور مستقل طور پر یہ اثرات اس کو ڈپریشن کی طرف بھی لے جا سکتے ہیں ۔ باپ بننے کے جزباتی اتار چڑھاؤ ، ذمہ داریوں میں اضافے کا احساس اور جیون ساتھی کے رویۓ میں ہونے والی تبدیلی مردوں کو چڑچڑے پن اور ذہنی دباؤ کا شکار کر سکتی ہے
مرد باپ بننے کے بعد موٹے کیوں ہو جاتے ہیں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
ذہنی تبدیلیاں بھی واقع ہوتی ہیں
سائندانوں کی تحقیق کے مطابق جب نۓ باپ بننے والے مردوں کے حوالے سے ایک ایکٹیوٹی کی گئی تو اس میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ والدین بننے کے ابتدائی چار ماہ کے دوران عورتوں کی طرح مردوں کے دماغ میں بھی ایک خاص تبدیلی واقع ہوتی ہے ۔
اس دوران مرد وں میں بھی اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیۓ خاص محبت محسوس کی جاتی ہے جو کہ عورتوں کی مامتا کی طرح ہوتی ہے ۔ اس تبدیلی کے سبب باپ بھی اپنے بچے کے ساتھ ایک ایسے رشتے سے منسلک ہوتے ہیں جو آنے والے وقت میں بچے کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
خاص طور پر نۓ باپ بننے والے مرد کا دماغ ایک خاص طریقے سے کام کرتا ہے جس میں وہ اپنے بچے کے مستقبل کے لیۓ پلاننگ کرتا ہے اپنے بچے کی آئندہ زندگی کو پر سکون رکھنے کے لیۓ اور اس کو خطرات سے بچانے کے لیۓ بڑے فیصلے کرنے کی صلاحیت حاصل کرتا ہے تاکہ اس کا بچہ اس دنیا میں محفوظ اور خوش رہ سکے
مردوں میں بھی حمل کی کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں


یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے کہ مرد بھی باپ بننے کے دوران ان علامات کا سامنا کر سکتےہیں جن سے ان کا لائف پارٹنر گزر رہا ہوتا ہے ۔ ان کو بھی متلی ہو سکتی ہے ان کا دل بھی کچھ خاص چیزوں کو کھانے کے لیۓ مچل سکتا ہے یا پھر وہ بھی کمر میں درد کو محسوس کر سکتےہیں ۔ ماہرین اس کو سمپیتھی پریگننسی کا نام دیتے ہیں
اگرچہ اس کے حوالے سے وہ کوئی میڈیکل وجہ پیش کرنے سے قاصر ہیں مگر ان کا یہ ماننا ہے کہ اس کا سبب مرد کا اپنے لائف پارٹنر سے جزباتی طور پر جڑا ہونا ہو سکتا ہے
یاد رہے!! باپ بننے کا موقع ایک مرد کے لیۓ بھی اتنا ہی خاص ہوتا ہے جتنا کہ کسی عورت کے لیۓ ہو سکتا ہے ۔ اس وجہ سے یہ سوچنا کہ حمل کی مدت کے دوران ساری توجہ کا محور عورت اور اس کی صحت ہونی چاہیۓ غلط ہے ۔ اس وقت مرد کو بھی خصوصی توجہ اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم وقت کے لیۓ تیار ہو سکے
اس قسم کی کسی بھی علامات کو نظر انداز کرنا درست نہیں ہے اس وقت میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیۓ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جا سکتا ہے آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ داون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں