خواتین کی عمر مرد کے مقابلے میں زيادہ ہوتی ہے یا وہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ جیتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ عورت پر مرد کے مقابلے میں عمر کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں ۔
دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ عورت مرد کے مقابلے میں جلدی بوڑھی لگنے لگتی ہے یا اس پر عمر کے اثرات مردوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں
خواتین پر عمر کے زیادہ اثرات ظاہر ہونے کی وجوہات


عورت اور مرد کی طبعی ساخت ایک دوسرے سے بہت زیادہ حد تک مختلف ہوتی ہے ۔ قدرت نے ان کی جسمانی ساخت ان کی ذمہ داریوں اور افعال کے مطابق بنائی ہے اسی وجہ سے عمر کے اثرات بھی دونوں پر مختلف ہوتے ہیں
عورت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرتی ہیں


عورت مرد کے مقابلے میں بہت حساس نفسیات کی مالک ہوتی ہے اس وجہ سے کسی بھی ذہنی دباؤ کےمعاملے میں یہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہیں ۔خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ہارمون کا اتار چڑھاؤ زیادہ ہوتا ہے
یعنی ماہواری کے دنوں میں حالت حمل میں ڈلیوری کے بعد یہ تمام وہ موقع ہوتے ہیں جب کہ جسم میں ہارمون کی شرح میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہوتی ہے اس سے ان میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مستقل ذہنی دباؤ خواتین پر وقت سے پہلے عمر کے اثرات ڈالنے کا سبب بنتے ہیں
جو خواتین ماں بنتی ہیں وہ جلد ڈھل جاتی ہیں


جارج ماسن یونی ورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ایک بچے کو پیدا کرنا ایک عورت کو اپنی عمر سے گیارہ سال بڑا کر دیتا ہے تحقیق کے مطابق جو خواتین کبھی ماں نہیں بنتی ہیں
ان کے مقابلے میں ماں بننے والی عورت کے ٹیلو میر یا کروموسوم کے اندر بننے والی ایک قسم کی پروٹین میں ایسی تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جو کہ عمر کے اثرات وقت سے پہلے مرتب کرنے لگتے ہیں
مردوں کی کھال عورتوں کے مقابلے میں موٹی ہوتی ہے


ماہرین جلد کے مطابق مردوں کی جلد عورتوں کے مقابلے میں 25 فی ضڈ زیادہ موٹی ہوتی ہے ۔ اس وجہ سے اس پر جھریاں بننے کا عمل اور جلد پر نشان بننے کا عمل خواتین کے مقابلے میں سست ہوتا ہے
یہی وجہ ہے کہ عورتوں کی جلد پر عمر کے اثرات یہاں تک کہ دھوپ وغیرہ کے اثرات بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ظاہر ہوتے ہیں
مردوں عورتوں کے ہارمون میں فرق


عورتوں میں ایسٹروجن نامی ہارمون ان کی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ایسٹروجن کی بلند مقدار زیادہ دیر تک عورت کو جوان بناۓ رکھتا ہے جب کہ مردوں میں یہ کام ٹیسٹرون نامی ہارمون کرتا ہے
مگر جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے خواتین میں ایسٹروجن کی مقدار میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ بوڑھی لگنے لگتی ہیں جب کہ مردوں میں ٹیسٹرون کی مقدار میں کمی کا تناسب عورتوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے
خواتین میں مینو پاز کے اثرات
خواتین میں 40 سال کے بعد سے مینو پاز کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس سے رہے سہے ہارمون کا بننا بھی بند ہو جاتا ہے جس کا براہ راست اثر خواتین کے چہرے اور جسم پر پڑتا ہے اور وہ بوڑھی لگنے لگتی ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں کو اس طرح کے کسی مسلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے
یہی سبب ہے کہ مرد ایک دم بوڑھے لگنا شروع نہیں ہوتے ہیں جب کہ خواتین پر عمر کے اثرات بہت تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ان کی جلد پر موجود قدرتی مادہ کولیگین بننا بند ہو جاتا ہے جس سے جلد کی لچک ختم ہو جاتی ہے
بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کی تدابیر


ماہرین اس بات پر متفق ہین کہ مناسب دیکھ بھال اور مثبت طرز زندگی کو اپنا کر خواتین بڑھتی عمر کے ان اثرات کو اگر روک نہیں سکتی ہیں تو کم ضرور کر سکتی ہیں
اپنی غذا کو متوازن رکھیں
متوازن غذا خواتین کے جسم پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس سے ایک جانب تو ایسی غذا بہت ساری خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا باعث ہو سکتی ہے
جلد کا خیال رکھیں
جلد کی بہترین دیکھ بھال اس کے اوپر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
ورزش کرنا
ورزش کرنے سے بھی جسم پر عمر کے اثرات کو روکا جا سکتا ہے
ان سب کے ساتھ ساتھ ماہر غذائیت کی رہنمائی میں ایک بہترین ڈائٹ پلان اور ماہر جلد کی نگرانی میں باقاعدگی سے جلد کی ٹریٹمنٹ خواتین کی ڈھلتی عمر کی رفتار کو کم کر دیتے ہیں