جگرکی گرمی کا علاج کرنے سے قبل یہ ضروری ہے کہ ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہیۓکہ جگر کی گرمی کا سبب کیا ہے ۔ اس کا سبب جانے بغیر جگر کی گرمی کا علاج کرنا ممکن نہیں ہے
جگر ہمارے جسم کا اہم ترین عضو ہے جو کہ جسم میں سب سے زيادہ کام کرتا ہے اگر کسی وجہ سے جگر پر ورم آجاۓ تو اس کو اپنے افعال کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سے کام کرنے کے دوران وہ گرم ہو جاتا ہے ۔ اس وجہ سے انسان کے ہاتھوں پیروں میں جلن محسوس ہوتی ہے اور انسان شدید سردی میں بھی گرمی محسوس کرتا ہے ۔ جس سے نجات حاصل کرنے کے لیۓ جگرکی گرمی کا علاج کرنا بہت ضروری ہے
جگر کی گرمی کی علامات


جگر ہمارے جسم میں دو اہم افعال انجام دیتا ہے جن میں سے ایک زہریلے مادوں کے جسم سے اخراج میں مدد دینا اور دوسرا جسم میں موجود چکنائی کو پگھلا کر توانائی فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ اگر جگر کی حالت ٹھیک نہ ہو گی تو اس کے نتیجے میں جسم بہت زیادہ گرمی محسوس کرۓ گا ۔ جلد تھکنے لگے گا اور وزن میں بھی تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے
اس کے علاوہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں پیروں میں جلن ہوتی ہے ۔ سر اور چہرے پر بہت زیادہ پسینہ بھی آسکتا ہے ۔ سینے میں جلن اور بعض اوقات کھانا کھانے کے بعد اس مرض کی شدت میں اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے ۔ ان علامات کی صورت میں جگر کی گرمی کا علاج کروانا بہت ضروری ہے
جگرکی گرمی کا علاج
جگر کی گرمی کا علاج اسی صورت میں ممکن ہے جب کہ آپ ان تمام وجوہات کا تدارک کریں جو جگر کے ورم اور اس کو گرم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں
الکحل یا شراب نوشی سے پرہیز


شراب نوشی جگر میں ورم پیدا کرنے اور اس کے افعال کو سست کرنے کا سب سے بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے ۔ اگر شراب نوشی کی وجہ سے جگر میں ورم آچکا ہو تو جگرکی گرمی کا علاج یہی ہے کہ اس ورم کا علاج کیا جاۓ اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا ارادہ کیا جاۓ کہ شراب نوشی ترک کردیں ۔ کیون کہ ورم زدہ جگر پر شراب کا ایک قطرہ بھی مرض کی شدت کو بڑھا سکتا ہے اور علاج نہ کرنے کی صورت میں کینسر میں تبدیل ہو سکتا ہے
میٹھی اشیا سے پرہیز
جگر کے مسائل کا ایک بڑا سبب غیر متوازن غذا کا استعمال بھی ہے ۔ جن میں زيادہ کاربو ہائيڈریٹ والے کھانے جیسے سفید آٹا ، آلو اور اس کے علاوہ ایسی اشیا جن میں چینی کا استعمال ہو شامل ہیں اس کے علاوہ سوڈے والے مشروبات بھی زیادہ مٹھاس کے سبب جگر کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں
اس کے علاوہ ذیابطیس کے مریضوں کے اندر بھی جگر کی سوزش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے مریضوں کی جگرکی گرمی کا علاج اپنے شوگر لیول کو کنٹرول رکھنا ہوتا ہے
زیادہ سے زيادہ پروٹین ، سبزیوں اور حل پزیر چکنائی کااستعمال


کچی سبزیاں اور پھلوں کا استعمال جگرکی گرمی کا علاج کہلائي جاتی ہیں یہ جگر کی صفائی کرتی ہیں اور اس میں ہونے والے نقصانات کو بھرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ماہرین تمام افراد کو اپنی غذا میں سبزیوں اور پھلوں کے باقاعدگی سےاستعمال کا مشورہ دیتے ہیں
لیکن ایسے مریض جن کو پہلے ہی ذیابطیس ، یا پولی سسٹک اووری کی شکایت ہو ایسے افراد کو پھلوں کے استعمال میں تھوڑا محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ پروٹین سے بھر پور غذائيں جن میں انڈے ، گوشت اور دالیں وغیرہ شامل ہیں ان کے استعمال سے خون میں شوگر لیول کو اعتدال میں رکھا جا سکتا ہے جس سے جگر کے ورم میں بہت افاقہ ہوتا ہے
اس کے علاوہ غیر حل پزیر چکنائی کا استعمال جگر کے ورم کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں ۔ عام طور پر مارجرین ، اور دیگر ایسی چکنی چیزیں جو غیر حل پزیر ہوتے ہیں ان کا استعمال خطرناک ثابت ہوتا ہے اور جگر کی گرمی کو بڑھانے کا سبب بن جاتے ہیں
سبزیوں کے جوس کا استعمال
کچی سبزیوں کا جوس پینا صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے ۔ یہ وٹامن ،اینٹی آکسیڈنٹ اور منرل سے بھر پور ہوتا ہے ۔ سبزیوں کے جوس پھلوں سے اس حوالے سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں زیادہ مٹھاس اور کیلوریز موجود نہیں ہوتی ہیں اس وجہ سے دن میں کم از کم ایک سے دو بار سبزیوں کے پھلوں کا لازمی استعمال کریں
جگر کو طاقت دینے والا ٹانک


جگرکی گرمی کا علاج کے لیۓ اب ایسے ٹانک موجود ہیں جو کہ جگر کو طاقت بخشتے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے افعال بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں یہ ٹانک جگر کے خراب حصوں کی مرمت کرتا ہے ۔
جگرکی گرمی کا علاج کے لیۓ ان تمام اشیا سے اگر فائدہ نہ ہو تو اس کے لیۓ ایک ماہر ڈاکٹر کی خدمات لینا بہت ضروری ہوتا ہے کیوں کہ جگر انسانی جسم کا ایک بنیادی رکن ہے اور اس میں خرابی پورے جسم کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتی ہے اس وجہ سے ماہر ڈاکٹرز سے آن لائن رابطےکے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
جگرکی گرمی کا علاج کروانے کے لیۓ ضروری ہے کہ آپ ماہر ڈاکٹروں سے ہی رجوع کریں اس کے علاوہ عام طور پر لوگ مختلف قسم کے ٹوٹکے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں ۔ یاد رکھیں ان ٹوٹکوں سے کچھ وقت کے لیۓ تو فائدہ ہو سکتا ہے مگر جگرکی گرمی کا علاج ممکن نہیں ہے ۔