صحت مند افطار انسان کو نہ صرف چاک و چوبند رکھتا ہے ۔بلکہ اگلے دن روزہ رکھنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شو بز سے جڑے لوگ اپنے افطار کے حوالے سے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ تاکہ روزہ رکھنے کے سبب بے احتیاطی سے ایک جانب تو ان کے وزن میں اضافہ نہ ہو جاۓ۔ اور دوسری جانب ان کی خوبصورتی اور اسمارٹنس میں کمی واقع نہ ہو
صحت مند افطار کے لیۓ پاکستان اداکاروں کا انتخاب
اافطار میں صحت مند رہنے کے لیۓ جب شو بز سے جڑے لوگوں سے عرب نیوز کے ایک نمائندے نے ان کی پسند کے بارے میں پوچھا ۔ تو ان میں سے زیادہ تر نے بتایا ۔کہ وہ افطار کے وقت خصوصی طورپر پکوڑوں اور دیگر تلی ہوئي چیزيں کھانے سے احتیاط برتتے ہیں۔ اور یہی ان کی اسمارٹنس کا بنیادی سبب ہے
فیصل قریشی
معروف اداکار فیصل قریشی جو کہ اب اکثر مارننگ شوز کی میزبانی کرتے نظر آتے ہیں ۔ ان کے حوالے سے یہ بات خاص طور پر دیکھی گئی ہے کہ گزشتہ دہائی سے وقت ان کے اوپر کسی بھی قسم کا اثر ڈالے بنا گزر گیا۔ وہ وقت کے ساتھ ساتھ زيادہ اسمارٹ اور ہینڈسم ہوتے گۓ ۔ ان سے جب ان کے افطار کے حوالے سے پوچھا گیا ۔تو ان کا کہنا تھا کہ افطار کے وقت پیالہ بھر کر تربوز کھانا ان کا پسندیدہ افطار ہے ۔ اس کے علاوہ افطار میں پیزا کا ایک سلائس اور ڈرائي فروٹ مٹھی بھر کھا لیتے ہیں ۔ کھانے میں وہ باہر کے کھانوں کے مقابلے میں گھر کے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں
جب کہ سحری میں وہ صرف ایک باول دلیہ اور دودھ لینا پسند کرتے ہیں ۔ان کا یہ ماننا ہے کہ اس سے ان کو دن بھر پیاس نہیں لگتی ہے اور چاک و چوبند رہتے ہیں
سمیع خان
سمیع خان کا یہ کہنا تھا کہ سارا سال ہم لوگ دنیا کے جھمیلوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ جب کہ رمضان کے حوالے سے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کے لیۓ ۔خود کو دنیاوی مصروفیات سے کچھ عرصے کے لیۓ نکال لینا چاہیۓ
سمیع خان کا یہ ماننا تھا کہ ماضی میں افطار کے حوالے سے ان کی کوشش ہوتی تھی ۔کہ وہ طرح طرح کے پکوان کھائيں مگر اب وقت کے ساتھ ساتھ اس سال انہوں نے اپنی پسند کو تبدیل کر لیا ہے۔
افطار میں ان کا سب سے پہلا انتخاب کھجور ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ افطاری کی دیگر چیزيں کھانے کےبجاۓ رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔ اس سے ان کی طبیعت میں بوجھل پن نہیں آتا ہے اور وزن میں بھی اضافہ نہیں ہوتا ہے ۔
بلال اشرف
بلال اشرف نے بہت کم عرصے میں ایک علیحدہ شناخت بنائي ہے۔ جس میں سب سےا ہم کردار ان کی فٹنس کا ہے ۔ اسکرین پر سپر فٹ نظر آنے والے بلال اشرف اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت حساس ہیں۔ افطار کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ افطار اپنے گھر والوں کے ساتھ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اور رمضان میں فٹ رہنے کے لیۓ رات کو کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلتے ہیں
افطار میں کھانے پینے کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا ۔کہ وہ کھجور سے افطار کرتے ہیں۔ اس کے بعد پھل کھا لیتے ہیں ۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلیۓ ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں وٹامن سی کی گولی شامل کر کے پی لیتے ہیں۔
زیادہ بھوک لگنے پر انڈے ابال کر کھا لیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ بلیک کافی ان کے افطار میں لازمی شامل ہوتی ہے
جنید خان
جنید خان کےحوالے سے ان کے چاہنے والوں کا یہ ماننا ہے ۔کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا جا رہا ہے ۔ ان سے جب افطار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا جواب یہ تھا کہ وہ افطار کے موقع پر گرما گرم پکوڑوں کو کھانے سے خود کو نہیں روک سکتے ہیں ۔ لیکن جب سے انہوں نے اپنی فٹنس کا خیال رکھنا شروع کیا ہے ۔اس وقت سے افطار میں ان کو پکوڑوں سے دور رہنا پڑتا ہے ۔
افطار میں ان کا انتخاب بھی تازہ پھل ہی ہوتے ہیں۔ جو کہ ایک جانب تو ان کو فوری طاقت فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں
اداکاروں کے صحت مند افطار سے حاصل ہونے والا سبق
خود کو فٹ رکھنا اداکاروں کی پیشہ وارانہ زندگی کا حصہ ہے ۔یہی سبب ہے کہ وہ اپنے کھانے پینے کے ڈائٹ پلان کا فیصلہ باقاعدہ اپنے ماہر غذائیت ڈاکٹروں کے مشورے سے کرتے ہیں ۔ اس میں خاص طور پر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ اداکار کھانے پینے میں توازن کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ۔ زیادہ چکنی چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قدرتی مٹھاس پر انحصار کرتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر ایکسرسائز اور جسمانی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ فٹ رہ سکیں
رمضان میں اپنی صحت کے مطابق صحت مند افطار کے انتخاب کے لیۓ ماہر غذائیت ڈاکٹروں سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں یا پھر آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں