دانتوں کو پیسنا چھوٹی عمر کے بچوں کا وہ عمومی مسلہ ہے۔ جو ایک جانب تو ان کی نیند خراب کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دوسری جانب صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔
بچوں میں دانتوں کو پیسنا اسباب
بچوں میں دانتوں کا پیسنا عام طور پر ایک ایسا مسلہ ہے۔ جس کی وجوہا ت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اس کے اسباب کے حوالے سے ماہرین اور ڈاکٹر مختلف نظریات پیش کرتے ہیں ۔ جب کہ کچھ حکایتیں بھی اس حوالے سے سینہ بہ سینہ گردش کر رہی ہیں ۔جن میں سے ایک گمان یہ بھی ہے کہ پیٹ میں کیڑوں کے سبب بچوں میں سونے کے دوران دانتوں کا پیسنا ہوتا ہے ۔ مگر جدید تحقیقات کے مطابق پیٹ کے کیڑوں کا اور دانت کے پیسنے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے اسباب کچھ اس طرح ہو سکتے ہیں
اوپری اور نچلے جبڑے کے دانوں کا ہموار نہ ہونا
اگر بچے کے اوپری اور نچلے جبڑے کے دانت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے نہ ہوں ۔یا پھر کسی دانت کے ٹوٹنے کے سبب خالی جگہ موجود ہو ۔تو اس سے بھی بچہ رات میں سوتے ہوۓ دانتوں کو پیستا ہے
جسم میں میگنیشیم یا آئرن کی کمی
کچھ تحقیقات کے مطابق جسم کے اندر میگنیشیم یا آئرن کی کمی بھی اس بری عادت کا باعث بن سکتی ہے۔ اور بچے رات میں سوتے ہوۓ دانتوں کو پیستے ہیں
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
بچے کا ذہنی تناؤ کا شکار ہونا
بعض اوقات بچے کسی بھی حوالے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ ایسی حالت میں بھی ان کی نیند بے چین ہوتی ہے ۔بچے سونے کے دوران دانت پیسنے کی بری عادت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
رات میں دانتوں کا پیسنا اور اس کے اثرات
اس کے سبب جب بچہ صبح سوکر اٹھتا ہے ۔تو اس کو سر درد اور کان میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ رات بھر دانت پیسنے سے دانتوں کے اوپر موجود تہہ بھی جھڑنے لگتی ہے۔ جس سے دانت کمزور ہو جاتے ہیں
اوپری اور نچلے جبڑے کو بار بار اس طرح دباؤ ڈال کر رگڑنے سے جبڑوں کے جوڑ ہل سکتے ہیں۔ جس سے منہ کے کھلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
دانتوں کا پیسنا اور اس کا علاج
بچوں کی اس تکلیف کے ویسے تو کئی علاج موجود ہیں ۔ جن میں سے ماہر ڈینٹیسٹ کے مطابق بچے کے منہ میں ایک ایسا عارضی حفاظتی گارڈ لگا دیا جاۓ جو اوپری اور نچلے جبڑے کے درمیان ایک فاصلہ رکھے اور بچہ دانت نہ پیس سکے
اس کے علاوہ بچے کے سونے کی کچھ عادات میں تبدیلی کی جاۓ۔ جن میں سے اس بات کا خیال رکھا جاۓ کہ سونے سے قبل اس کو چاۓ یا کافی نہ پینے دی جاۓ
اس کے علاوہ بچے سے بات کریں اس کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کی کوشش کریں۔ جو بات اس کے ذہن کر پریشان کر رہی ہے اور دانتوں کو پیسنے کا سبب بن رہی ہے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔
اس مسلے کے حوالے سے کسی بھی مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں اور آن لائن ڈاکٹر سے مشورہ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں