آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنے کی عام طور پرکئی وجوہات ہو سکتی ہیں کچھ کا سبب کوئی اندرونی بیماری اور کمزوری ہو سکتی ہے ۔ جب کہ کچھ کا سبب بیرونی اسباب بھی ہو سکتے ہیں ۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نہ صرف دیکھنے میں برے لگتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے نہ صرف چہرےے کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی وجوہات
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بعض اوقات لمبے عرصے تک کسی نہ کسی بیماری کے سبب ہو سکتے ہیں ۔ عام طور پر گردوں کے امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور زہریلے مادے جسم سے خارج نہیں ہو سکتے جو کہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بنانے کا باعث بن سکتے ہیں
اس کے علاوہ رات دیر سے سونا ، زیادہ دیر تک کمپیوٹر اور موبائل اسکرین کا استعمال اور غیر متوازن غذا کا استعمال بھی آنکھوں کے گرد حلقے بنانے کا باعث بن سکتے ہیں
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنےکے طریقے
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جانے کی صورت میں ان کو بہت ہی آسانی سے گھر کے اندر ہی کچھ اشیا کے استعمال سے دور کیا جا سکتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے
ٹی بیگ کا استعمال


ٹی بیگ کا استعمال کر کے آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ ٹی بیگ میں اینٹی آکیسڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ دوران خون کو تیز کر کے ان حلقوں کو صحیح کر سکتے ہیں
اس کے لیۓ دو ٹی بیگ لے لیں اور ان کو 3 سے 5 منٹ کے لیۓ پانی میں بھگو دیں اس کے بعد ان کو آدھے گھنٹے کے لیۓ فریج میں رکھ دیں اس کے بعد فریج سے نکال کر اس مین سے فالتو پانی نچوڑ لیں اور آدھے گھنٹوں کے لیۓ آنکھوں پر رکھ دیں ۔ اس عمل سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور ہو جائيں گے
پانی کا استعمال
پانی ہمارے جسم کے اندر 60 فی صد تک کا حصہ بناتا ہے اور اس کی مقدار میں کمی جہان جسم کے دوسرے اعضا کو متاثر کر سکتی ہے وہیں پر آنکھوں کے گرد حلقے بنانے کا بھی باعث بنتا ہے۔
عام طور پر ہر مرد کو 13 گلاس جب کہ عورتوں کو 9 گلاس تک پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے پانی کا استعمال اس حوالے سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے
اینٹی الرجی دوا کا استعمال
آنکھوں کے نیچے ایسے حلقے بننے کی وجہ بعض اوقات کچھ بیرونی عوامل کے سبب ہونے والی الرجی بھی ہو سکتی ہے ۔اس الرجی کے علاج کی صورت میں ان حلقوں کو دور کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی الرجی دوا کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ الرجی کا سبب بننے والے چیزوں سے دور رہنا بھی ضروری ہے جن میں صابن چہرے پر لگنے والی کریم وغیرہ کی خوشبو بعض اوقات الرجی کا سبب بن سکتی ہے
سونے سے پہلے میک اپ صاف کر کے سونا چاہیۓ


میک اپ کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جلد کے اوپر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میک اپ کے ساتھ سونے کی صورت میں ایک جانب تو الرجک کا چانس ہوتا ہے اور دوسری جانب اس سے چہرے پر جھریاں پڑنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے نیچے حلقے بھیی پڑ جاتے ہیں
سوتے ہوۓ سر کو اونچا رکھیں
اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن چکے ہیں اور آپ ان کو دور کرنے کےخواہشمند ہیں تو اس صورت میں سونے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ سوتے ہوۓ ایسا تکیہ استعمال کریں جو کہ تھوڑا بلند ہو ۔
اس طرح آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے غائب ہو جاتے ہیں اور چہرہ رات بھر کی نیند کے بعد تروتازہ رہتا ہے
کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند ضرور لیں
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی اور تھکان ہوتی ہے ۔ اس کو دور کرنے کے لیۓ یہ ضروری ہے کہ بھر پور اور پرسکون نیند لی جاۓ نیند کی کمی کے سبب ایک جانب تو رنگت پیلی اور بے رونق ہو جاتی ہے اور دوسری طرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتےہیں۔
اس وجہ سے اس کو دور کرنے کے لیۓ ضروری ہے کہ دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند ضرور لیں
تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں


تازہ پھلوں اور سبزیوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور آئرن موجود ہوتا ہے جو کہ نہ صرف صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے اکثر افراد میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے خون کی کمی کے سبب بن جاتے ہیں اس وجہ سے ایسی غذا جو کہ آئرن سے بھر پور ہوتی ہے ان حلقوں کو دور کرنے کا باعث بن سکتی ہے
اس کے علاوہ اکثر افراد میں وٹامن سی کی کمی بھی اس کا سبب بن جاتی ہے ماہرین کے مطابق جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کی جلد کے اندر ایک کیمائی مادہ کیلی گن کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے جلد ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے اور جھریاں بننے لگتی ہیں اس کو دور کرنے کےلیے وٹامن سی کا استعمال مفید ہو سکتا ہے