فائبر والی غذاؤں کا نام اور ان کی اہمیت کے حوالے سے کچھ سال قبل تک بہت کم لوگوں نے سن رکھا تھا ۔ مگر آج کل کے زمانے میں یہ صحت مند رہنے کا ایک ایسا نسخہ ہے جس کو ہر بیمار فرد تو صحت یاب ہونے کے لیۓ استعمال کرتا ہے جب کہ صحت مند افراد اس کا استعمال صحت کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیۓ کرتے ہیں
ماہرین کی تحقیقات کے مطابق فائبر والی غذاؤں کے استعمال سے انسان بہت ساری خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ہارووڈ میڈیکل اسکول میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق جو خواتین باقاعدگی کے ساتھ فائبر والی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں ان کے اندر موٹاپے کا امکان دوسری خواتین سے آدھا رہ جاتا ہے
فائبر کیا ہے


یہ عام پودوں کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ سبزیوں ، پھلوں ، ڈرائی فروٹ اور بیچوں میں پایا جاتا ہے جس کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک قسم غیر حل پزیر ہوتی ہے جو کہ معدے میں جا کر اس کی صفائی کرتی ہے اور ہاضمی نالی میں موجود ان اجزا کو جو ہضم ہونے میں دشواری کا شکار ہوتے ہیں ان کو لے کو باہر خارج کر دیتے ہیں
جب کہ فائبر کی دوسری قسم حل پزیر ہوتی ہے ۔ جو خون میں شامل ہو کر خون میں سے کولیسٹرول اور چکنائی کی شرح کو کم کرتے ہیں
وزن کم کرنے کے لیۓ فائبر کا استعمال
ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر کے 95 فی صد افراد فائبر کی مقررہ مقدار کا استعمال نہیں کرتے ہیں ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں 25 گرام تک فائبر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ وہ افراد جو ہائی کولیسٹرول یا ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہوں یا موٹاپے کا شکار ہوں ان کو ماہرین کے مطابق دن بھر میں 30 سے 40 گرام تک فائبر کی ضرورت ہوتی ہے جس کے حصول کے لیۓ سبزیوں ۔ پھلوں کا استعمال کرنا مفید ہوتا ہے اس کے علاوہ چکی کا آٹا بھی اس کا ایک بڑا سورس ہوتا ہے
وزن کم کرنے کے لیۓ صرف 7 دن فائبر والی غذاؤں کا ڈائٹ پلان


وزن کم کرنے کے لیۓ سات دن کے اس ڈائٹ پلان پر ،جو ماہرین نے ترتیب دیا ہے عمل کریں اور ایک ہی ہفتے میں واضح فرق دیکھیں
پہلے دن کاپلان
ناشتہ : ایک پیالہ بھر کر زیادہ فائبر والا اناج کا دلیہ
لنچ : سلاد کھانی ہے اس کے ساتھ اس میں چیریز یا انجیر یا کیوی جیسے کم میٹھے پھلوں کو شامل کر سکتے ہیں
اسنیک : اسنیک کے طور پر پاپ کارن کھاۓ جا سکتے ہیں
رات کا کھانا : چکی کے آٹے کی بنی روٹی ہلکے شوربے کے ساتھ جس میں سبزی شامل ہونی چاہیۓ
دوسرے دن کا پلان
ناشتہ : لال آٹے کی بنی ہوئی ڈبل روٹی کے ایک سے دو ٹوسٹ لے سکتے ہیں
دوپہر کا کھانا : کسی بھی دال کا بنا ہوا سوپ لیا جا سکتا ہے
اسنیک : دلیہ جس میں خشک میوہ جات اور مختلف مغزیات شامل کيۓ جاسکتے ہیں
رات کا کھانا : ابلے ہوۓ آلوؤں کو چھلکے سمیت پیس کر کھایا جا سکتا ہے
تیسرے دن کا پلان


ناشتہ : ایک لال آٹے کا بنا ہوا بن کھایا جاسکتا ہے
دوپہر کا کھانا : لال چاول ابال کر کھا سکتے ہیں اور اس کے اوپر کوئی سبزی یا دال ڈال سکتے ہیں
اسنیک : گاجر ، اور مٹر کو ابال کر اس کو کھایا جا سکتا ہے
رات کا کھانا :باجرے کی روٹی کسی سبزی کے ساتھ یا دال کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے
چوتھے دن کا پلان
ناشتہ : جو کا دلیہ دودھ اور براؤن شوگر ڈال کر کھانا ہے
دوپہر کا کھانا : چکی کے آٹے کی بنی ایک روٹی جس میں سلاد لپیٹ کر کھانا ہے
اسنیک : تازہ پھلوں کا رس بغیر چینی ملاۓ پیا جا سکتا ہے
رات کا کھانا : چکی کے آٹے کی روٹی کے ساتھ کدو کھاۓ جا سکتے ہیں
پانچویں دن کا پلان
ناشتہ : اناج کا دلیہ جس میں ذائقے کے لیۓ کسی پھل کو شامل کرنا ہے
دوپہر کا کھانا : سلاد کے ساتھ ابلے ہوۓ چھولے شامل کر کے ایک پیالہ کھانا ہے
اسنیک : سبزیوں کا بنا ہوا سوپ پینا ہے
رات کا کھانا : چکن کے ساتھ گوبھی یا کسی اور سبزی کو ہلکی آنچ پر پکا کر اس کا سوپ نکال کر پینا ہے
چھٹے دن کا پلان
ناشتہ : چکی کے آٹے کی یا بنی ہوئی ایک روٹی کھانی ہے
دوپہر کا کھانا : سبزیوں کی مدد سے تیار کردہ پزا کا ایک سلائس کھانا ہے
اسنیک : ایک سیب کی قاشیں بنا لیں اور اس کے اوپر باداموں کا مکھن لگا کر کھانا ہے
رات کا کھانا : نوڈلز کا استعمال کرنا ہے مگر ان کو سبزیوں کے ساتھ پکانا ہے مگر خیال رہے یہ نوڈلز معدے کے بجاۓ خالص گندم سے بنائی گئی ہوں
ساتویں دن کا پلان
ناشتہ : صبح کے ناشتے میں چکی کی ایک روٹی کے ساتھ ایک اورنج بھی کھانا ہے
دوپہر کا کھانا : مٹر یا سبزیوں کا سوپ پینا ہے
اسنیک : گندم کے پاپڑ کو کسی چٹنی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے
رات کا کھانا : لال چاول کھانے ہیں ۔
اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے ایک ہفتے میں وزن کم کیا جا سکتا ہے مگر اس ڈائٹ پلان پر عمل کرنے سے قبل اپنے ماہر غذائیت سے لازمی مشورہ کر لیں جو کہ آپ کی صحت کے مطابق اس پلان کو اپروو کر سکتا ہے
ماہر غذائیت سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں