آنکھ کا پھڑکنا درحقیقت آنکھ میں موجود ان مسلز کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ ان والنٹری یا غیر اختیاری ہوتے ہیں اور ان کے عمل میں انسان کا کوئی اختیار نہیں ہوتا ہے یہ عمل عام طور پر اوپر والے پپوٹے میں ہوتا ہے مگر یہ لازم نہیں ہے بلکہ یہ آنکھ کے نیچےوالے حصے میں بھی ہو سکتا ہے ۔ آنکھ کا پھڑکنا بعض افراد میں کبھی کبھار اور کچھ مختصر دورانیۓ کے لیۓ ہوتاہے ۔
مختصر وقت اور کبھی کبھار ہونے والی یہ تکلیف پریشانی کا باعث نہیں ہوتی ہے مگر بعض افراد میں اس کی شدت مختلف ہو سکتی ہے ۔بعض اوقات یہ بہت معمولی شدت کا ہوتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں اس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس کی وجہ سےبار بار آنکھ بند ہونے لگتی ہے
آنکھ کے پھڑکنےکی وجوہات


اگرچہ اس کی میڈیکل سائنس کے مطابق کوئی واضح وجہ اب تک دریافت نہیں ہو سکی ہے ۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر آنکھ میں کچھ چلا جاۓ یا کسی قسم کی خارش وغیرہ ہو تب بھی آنکھ کا پھڑکنا شروع ہو سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ نیند کی کمی ،ذہنی دباؤ ،چاۓ کافی کا زیادہ استعمال ، تمباکو نوشی وغیرہ بھی آنکھ کا پھڑکنا شروع کروا سکتی ہیں ۔ جو کہ عام طور پر مختصر دورانیۓ کے لیۓ ہو سکتا ہے مگر بعض اوقات آنکھ کا پھڑکنا طویل اور شدید ہو سکتا ہے
جو کہ بینائی کو متاثر کر سکتی ہے اور اس وجہ سے دھندلا نظر انا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ روشنی سے حساسیت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے
آنکھ کا پھڑکنا اور اس سے ہونے والی پیچیدگیاں


اگرچہ آنکھ کا پھڑکنا کوئی خطرناک بیماری نہیں ہے مگر اس کی وجہ سے بعض اوقات پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں ۔ یہ پیچیدگیاں دماغ اور اعصاب کے مختلف امراض کا باعث ہو سکتی ہیں جس وجہ سے بار بار آنکھ پھڑکنا شروع کر دیتی ہے
لقوہ کی بیماری : اس بیماری کے سبب چہرے کا ایک جانب ڈھلک جاتا ہے
سرویکل ڈیسٹونیا: اس میں گردن اور سر کے اعصاب کمزور ہو کر بار بار ایک جانب مڑنے لگتے ہیں
پارکنسن : اس بیماری میں ہاتھوں پیروں اور جسم کے تمام حصوں میں لرزش شروع ہو جاتی ہے
ان تمام بیماریوں میں ابتدائی علامت آنکھ کا پھڑکنا ہی ہوتی ہے جو کہ آگۓ جا کر مذید پیچیدہ صورتحال کا باعث بن سکتی ہے
آنکھ کے پھڑکنے کی صورت میں کب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ


آنکھ کے پھڑکنے کی صورت میں اگر یہ علامات ساتھ میں ہوں تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کر لینا چاہیۓ
اگر آنکھ سرخ ہو اس میں سوزش ہو یا پانی نکلنا شروع ہو جاۓ
اوپر کے پپوٹے سے پلکیں گرنے لگیں
آنکھ کے پھڑکنے کی صورت میں اگر آنکھ پوری بند ہونے لگے
آنکھ کے پھڑکنے کی تکلیف کا دورانیہ طویل ہو اور کئی دن تک جاری رہے
آنکھ کے پھڑکنے کا اثر چہرے کے دوسرے حصوں پر بھی پڑے
آنکھ کا پھڑکنا اور اس کا علاج
عام طور پر تو یہ تکلیف بغیر کسی علاج کے خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اگر وقت کے ساتھ یہ ختم نہ ہو تو اس صورت میں اس کا علاج کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ جس میں سب سے پہلے ان وجوہات کا تدارک کرنا ضروری ہوتا ہے جو کہ اس تکلیف کا سبب ہو سکتا ہے
مثال کے طور پر
بھر پور نیند لیں
چاۓ کافی کا استعمال کم کر دیں
آنکھ اگر خشک ہو رہی ہے تو اس کی سطح کو چکنا کر لیں
آنکھ پر گرم کپڑے سے ٹکور کریں
آنکھ کے پھڑکنے سے کیسے بچا جا سکتا ہے


آنکھ کے پھڑکنے سے بچنے کی تدابیر ہر فرد کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں کچھ لوگوں میں کسی چیز سے الرجی کی وجہ سے بھی آنکھ کا پھڑکنا شروع ہوسکتا ہے ایسے افراد کو ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے
اس کے علاوہ اگر بار بار آنکھ پھڑک رہی ہو تو اس کی ٹائمنگ اور دورانیۓ کو نوٹ کر لیں اوراس کا باقاعدہ ٹیبل بنائیں
کیفین اور تمباکو نوشی کے استعمال کو کم کر دیں
ذہنی دباؤ اور ڈپریشن بھی اس کے اسباب میں شامل ہے لہذا کوشش کریں کہ ان اسباب کا تدارک کیا جا سکے
آنکھ کا پھڑکنا اگر بار بار ہو اور اس کے ساتھ دوسری علامات بھی ہوں تو اس صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے اس کے لیۓ بہترین اور ماہر آنکھ کے ڈاکٹر معاون ثابت ہو سکتے ہیں