چہرے کی جلد ہماری عمر اور صحت کی عکاس ہوتی ہے ۔ اس کے اوپر وقت کے اثرات کے ساتھ ساتھ ساتھ موسم ، آلودگی اور ہماری بری عادات بھی اثر انداز ہوتی ہیں ۔ یہ تمام عوامل مل کر چہرے کی جلد پر ہر روز اثر ڈالتے ہیں ۔ جو کہ 25 سال کے بعد میٹا بولزم کے بعد سست ہونے کے بعد واضح طور پر نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں ایسے ہی کچھ اثر ات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے ۔
چہرے کی جلد پر 25 سال کی عمر کےبعد نظر آنے والے اثرات


پچیس سال کی عمر کے بعد چہرے کی جلد پر نظر آنے والے اثرات ایسے ہوتے ہیں جن کو نہ صرف آپ خود محسوس کر سکتے ہیں بلکہ یہ اثرات دیکھنے والوں سے بھی چھپے نہیں رہتے ہیں
چہرے کی جلد کا کھردرا ہو جانا
چہرے کے اوپر مختلف تل یا نشانات کا بن جانا
جلد کا قدرتی لچک کو کھو دینا
جلد کا پتلا ہو جانا
چہرے کے اوپر آسانی سے نشانات کا بن جانا
چہرے کےاوپر جھریوں کا بننا شروع ہو جانا
چہرے کی جلد کے نیچے ہونے والے اثرات
چہرے کے اوپر ہونے والے اثرات صرف چہرے کی جلد میں ہونے والی تبدیلی کے سبب ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیۓ کچھ اور عناصر ہوتے ہیں جو کہ اس میں تبدیلی کا باعث ہوتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
چہرے کی جلد کے نیچے موجود ہڈیوں پر جمع شدہ چکنائی کی تہہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گال ، تھوڑي ، پیشانی اور چہرے کے دوسرے حصوں کی جلد ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے
ناک کے اندر موجود مرکری ہڈی بھی اپنی بناوٹ تبدیل کرنے لگتی ہے جس سے ناک کی بناوٹ میں بھی تبدیلی واقع ہونے لگتی ہے
چہرے کی جلد پر پڑنے والے اثرات کی وجوہات


پچیس سال کی عمر کے بعد کولیگن کا بننا کم ہوتا جاتا ہے جو کہ جلد کی رونق برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے اس مادے کی کمی ہوتی جاتی ہے تو جلد پر پڑنے والے بیرونی اثرات جلد پر نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں
جلد پر پڑنے والےاثرات روکنے کا طریقہ
وقت کے ساتھ جلد پر پڑنے والے اثرات کو ان اقدامات سے کم کیا جا سکتا ہے ۔ یہ تو ایک حقیقت ہے کہ وقت کو روکنا تو ممکن نہیں ہوتاہے مگر اس کے نقصانات کو کچھ طریقوں سے کم یا سست ضرور کیا جا سکتا ہے
جلد کو سورج کی شعاعوں سے بچائيں
جلد کی سب سے بڑی دشمن سورج سے نکلنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں ہوتی ہیں اس وجہ سے جلد کو اس سے بچانا بہت ضروری ہے ۔ سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوۓ چہرے کو کسی کپڑے سے ڈھک لیں کہ جلد کے اوپر براہ راست یہ شعاعیں اثر انداز نہ ہو سکیں ۔ اس کے علاوہ اچھی کوالٹی کے سن اسکرین یا سن بلاک کا استعمال کرنا بھی مفید ثابت ہوتا ہے
صحت مند طرز زندگی کو اختیار کریں


تمباکو نوشی یا ديگر بری عادات بھی ہمارے چہرے کی جلد پر اپنے اثرات چھوڑ جاتی ہیں لہذا ایک عمر کو پہنچنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ اچھی صحت درکار ہے یا پھر اپنی غیر صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ چلنا ہے
اس موقع پر چہرے کی جلد کی حفاظت کے لیۓ متوازن غذا کا استعمال بھی بہت ضروری ہے جس میں تازہ سبزیاں ، پھل کا لازمی استعمال ضروری ہے ۔ ایسی غذا جو کہ فائبر ، وٹامن اور منرل سے بھر پور ہو وہ جسم کی صحت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے
چہرے کی جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
پچیس سال کی عمر کے بعد جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے سبب جلد کی خود سے ری کور کرنے کی صلاحیت سستی کا شکار ہو جاتی ہے اس وجہ سے جلد کو محفوظ رکھنے کے لیۓ اس کی صفائی کی ذمہ داری اب آپ کو خود سے نبھانی ہو گی ۔
جس کے لیۓ اس بات کا اہتمام ضروری ہے کہ دن میں کم از کم دو بار چہرے کو کسی اچھے فیس واش کی مدد سے دھویا جاۓ ۔ اس کے علاوہ پسینہ آنے کےبعد جلد کو لازمی طور پر دھونا ضروری ہوتا ہے ورنہ وہ جلد پر انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے
چہرے کی جلد کی نمی کا خاص خیال رکھیں


اس عمر کے بعد چہرے کو کسی بھی صابن سے دھونے میں احتیاط کرنی چاہیۓ کیوں کہ عام صابن جلد کی قدرتی نمی کو بھی دھو ڈالتا ہے جس سے چہرے کی جلد خشک ہو جاتی ہے اور جھریاں پڑنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے
اس وجہ سے چہرے کی کلینزنگ کے ساتھ ساتھ اس کی نمی کو بر قراررکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ خاص طور پر اچھی کوالٹی کا موسچرائزر ضرور استعمال کرنا چاہیے تاکہ چہرے کی قدرتی نمی بر قرار رہ سکے اور جھریاں بننے کا عمل روکا جا سکے
چلد پر عمر کے اثرات کم کرنے والی اشیا کے استعمال میں احتیاط کریں
اکثر لوگ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کے لیۓ مختلف اقسام کی کریموں اور اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ چہرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے بجاۓ جلد کی حساسیت کو بڑھا دیتی ہیں جو کہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے
چہرے کی جلد کی رونق کو برقرار رکھنے کےلیۓ ماہر جلد کا مشورہ
چہرہ انسان کی شخصیت کا آئينہ دار ہوتا ہے اس وجہ سے اس کے حوالے سے بہت خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ جلد کی حفاظت کے لیۓ استعمال کی جانے والی مصنوعات کے استعمال سے قبل ماہر جلد ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے جو کہ آپ کی جلد کی نوعیت کو دیکھتے ہوۓ اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا استعمال کرنا چاہیے
ماہر جلد سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں