کمر کا سائز اس بات کی نشانی کے طور پر جانا جاتا ہے کہ انسان کا وزن اور اس کی جسامت اس کے قد ک مطابق کتنا ہے ۔ اگر خواتین میں یہ سا35 سے زیادہ اور مردوں میں 40 سے بڑھ جاۓ تو یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ کمر پر چربی کی اضافہ تہہ چڑھ چکی ہے اور مزکورہ انسان موٹاپے کا شکار ہو گیا ہے
کمر کا سائز اگر اضافی ہو تو اس کے صحت پر اثرات


کمر اور پیٹ پر چڑھی ہوئی یہ چربی اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ موٹاپا چھا چکا ہے اور اس کے اثرات صرف کمر پر ہی نہیں ظاہر ہو رہے بلکہ یہ پورے جسم کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گۓ
ذیابطیس
جب کمر کا سائز بڑھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پیٹ پر چربی کی ایک موٹی تہہ چڑھ چکی ہے جو کہ جگر تک چلی گئی ہے جو کہ جگر کے افعال کو متاثر کر سکتا ہے اور جگر خون میں موجود شوگر کو گلوکوز میں تبدیل کرنے کے بجاۓ اس کو خون میں شامل کرنے لگتا ہےجس سے خون میں شوگر کا لیول بڑھ سکتا ہے اور انسان ذیابطیس میں مبتلا ہو سکتا ہے
میٹا بولک سینڈروم


جسم کے اندرمیٹا بولزم کا نظام صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے مگر جب کمر کا سائز بڑھ جاتا ہے اور پیٹ مین ہر طرف چربی کی تہہ جم جاتی ہے تو چربی کے سبب خلیات میٹابولک نظام کو اپنی رفتار سے قائم نہیں رکھ سکتے ہیں جس کو میٹا بولک سینڈروم کہتے ہیں
اس کے سبب ایک جانب تو عمر کے اثرات انسانی جسم پر تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خون میں کولیسٹرول کی شرح بڑھ جاتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں
کینسر کا خطرہ
کمر کا سائز بڑھنے پر پیٹ پر چربی کی تہہ ایک خاص قسم کے پروٹین کے پیدا کرنے کا بھی موجب ہوتی ہے ۔ یہ پروٹین خلیات کو کینسر ذدہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کےکینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام کمر کے سائز والے افراد کی نسبت پچاس فی صد بڑھ جاتا ہے
دل کی بیماریاں


ماہرین کی تحقیق کے مطابق پیٹ کی چربی جو کمر کے سائز کو بڑھا دیتی ہے اس حوالے سے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کہ دل کی طرف خون لے جانے والی شریانوں کو تنگ کرنے اور ان میں خون کے جمنے کا باعث بنتی ہے
اس سے ایک جانب تو ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول میں اضافہ ہوتا ہے اور دوسری جانب اس کے سبب دل پر پڑنے والے دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے جو کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے
اچانک موت کا خطرہ
ماہرین کی تحقیق کے مطابق جن خواتین کی کمر کاسائز 35 سے زیادہ ہوتا ہے ان کے اندر اچانک موت کا امکان اسی فی صد زیادہ ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ کسی نہ کسی وجہ سے اچانک موت کا شکار ہو سکتے ہیں
ذہنی بیماریوں کا خطرہ


ایک جدید تحقیق کے مطابق جو افراد کمر کے سائز کے بڑھنے کے مسلے سے یا موٹاپے سے دوچار ہوتے ہیں ان میں یاداشت کی خرابی کا ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں تین گنا بڑھ جاتا ہے
جوڑوں اور کمر کے درد کا مسلہ
ماہرین کے مطابق جب پیٹ پر چربی کی تہہ چڑھ جاتی ہے اور کمر کا سائز بڑھ جاتا ہے تو اس سے خون میں یورک ایسڈ کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔ یہ اضافہ جوڑوں کے درد کا باعث بنتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمر کا سائز جب بڑھ جاتا ہے تو اس سے ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا ہے جس کی وجہ سے کمر کے نچلے حصے میں درد ہو سکتا ہے
نیند میں دشواری


پیٹ پر چڑھی ہوئي چربی کی تہہ نہ صرف خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سانس کی نالی کی تنگی کا بھی سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے رات کو جب ایسے لوگ سونے کےلیۓ لیٹتے ہیں تو ان کا دم گھٹنے لگتا ہے جس کی وجہ سے ایسے افراد کو سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
کمر کا سائز کم کرنے کے طریقے
کمر کے سائز کو کم کرنے کے لیۓ باقاعدہ طور پر کسی ماہر غذائیت سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے اس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں جہاں پر ماہر غذائیت سے آسانی سے آن لائن مشورہ لیا جا سکتا ہے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں اپنا ڈائٹ پلان ترتیب دیں اس کے مطابق ورزش کریں اور دنوں میں اپنے اس بڑھتے ہوۓ کمر کے سائز کو کم کر کے ان خظرناک بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھیں