جزباتی لوگ اپنے جزبات کا سہرا دل کے سر باندھتے ہیں لیکن سائنسی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جزبات کا براہ راست اثر ہمارے جسم پر ہوتا ہے ۔ جزباتی ہونے کا تعلق صرف دماغ یا دل سے نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کا تعلق ہمارےپورے جسم سے ہوتا ہے ۔
جزباتی ہونے کا جسم پر اثر
انسانی جزبات کا تعلق صرف دل اور دماغ کے بجاۓ ہمارے ہارمون کے نظام سے براہ راست ہوتا ہے مختلف قسم کے جزبات مختلف ہارمون کے افراز کا سبب بنتا ہے جو کہ صحت کے اوپر منفی و مثبت اثرات ڈالنے کا سبب بنتا ہے
محبت کے جزبے کا اثر


جب انسان محبت کے جزبے کا سامنا کرتا ہے تو اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے ۔ ہاتھوں کی ہتھیلیوں سے پسینہ جاری ہو جاتا ہے ۔ کیٹ ون کرک جو کہ ایک معروف سیکسولوجسٹ ہیں ان کا اس کیفیت کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ جس وقت انسان ان کیفیت کا سامنا کرتا ہے تو اس کے جسم میں ایک ہارمون آکسی ٹاسن کا اخراج ہوتا ہے
اس ہارمون کو لو ہارمون بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ہارمون جب جسم میں خراج ہوتا ہے تو جزباتی انسان خوشی محسوس کرتا ہے جس کے اثر سے جسم میں ہونے والے چھوٹے موٹے دردوں کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور انسان کا دل صحت مند ہوتا ہے ۔یہی سبب ہے کہ کہا جاتا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے شادی شدہ جوڑے لمبی عمر پاتے ہیں
غصے اور پریشانی کا اثر
عام طور پر غصے کی حالت میں سر درد اور ہاضمے کی خرابی جیسے اثرات کا سامنا انسانی جسم کو کرنا پڑتا ہے ۔ بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے دل کے دورے یا فالج کے خطرے میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے
غصے اور پریشانی کی جزباتی کیفیت انسانی صحت کے اوپر بہت مضر اثرات مرتب کرتی ہے ان اثرات سے بچنےکےلیۓ یہ کوشش کرنی چاہیۓ کہ اس حالت کو خود پر طاری نہیں کرنا چاہیے اور جلد از جلد اس کیفیت سے جان چھڑانی چاہیۓ
ڈپریشن


ڈپریشن ایک ذہنی کیفیت ہے جس کے سبب انسان کے موڈ میں بہت تیزی سے تبدیلی واقع ہوتی ہے
اس جزباتی کیفیت کے زیر اثر انسان کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے انسان بار بار بیماریوں میں مبتلا ہونے لگتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا مریض بے خوابی کا بھی شکار ہوتا ہے
اس بے خوابی کی وجہ سے اس کا دل کے افعال پر بہت دباؤ پڑتا ہے جس سے دل کے دورے کےخطرات میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔
ڈر یا خوف کے جزبات
جب انسان خوف کا شکار ہوتا ہے تو اس جزباتی کیفیت میں اس کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے یہ عمل درحقیقت اس کے آٹو امیون نروس سسٹم کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اور اس کیفیت کا شکار ہونے کی وجہ سے چہرے اور دماغ کی جانب جانے والی خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے چہرے کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے
شرمندگی کے جزبات


امتحانات میں ناکامی ہو یا کسی کے سامنے گر جانے کا وقت انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے کسی وقت کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے جب کہ شرم کے باعث اس کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کے کان سرخ ہو رہے ہوں گے اور ہاتھوں کی ہتھیلیاں پسینےمیں بھیگ گئی ہیں اور نظریں اٹھنے کے لیۓ تیار نہیں ہیں ۔ یہ تمام جزبات شرمندگی کو ظاہر کرتے ہیں
یہ کیفیت اس وقت مذید شدید ہو جاتی ہے جب کہ اس کیفیت کے زیر اثر معدے میں اینٹھن شروع ہو جاتی ہے اور متلی کی کیفیت محسوس ہو رہی ہوتی ہے ۔ بعض جزباتی لوگ اس کیفیت کے اس حد تک شکار ہو جاتے ہیں کہ خود کشی کا بھی فیصلہ کر گزر لیتے ہیں ۔ یہ تمام علامات شرمندگی کے جزبات کے سبب ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہے
ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کے طریقے جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
جزبات کے سبب ہونے والے جسم کے اثرات
جزبات کے سبب انسانی جسم پر ہونے والے اثرات دائمی نہیں ہوتے ہیں بلکہ یہ عارضی ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کے اثرات جسم پر ایک دیر پا اثر مرتب کرتے ہیں ۔ جیسے کہ اگر آپ دن میں محبت اور خوشی کو بار بار محسوس کرتے ہیں تو اس سے جسم پر اثرات صرف اسی وقت کے لیۓ نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس کے سبب ہونے والی خوشی اور صحت جسم کو صحت بخش ہارمون فراہم کرتےہیں جن کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں
اسی طرح بار بار غصہ کرنے والے افراد کا بلڈ پریشر مستقل طور پر پائی رہنے لگتا ہے اور ان کےجسم میں انسولین کی حساسیت میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ذیابطیس کی بیماری میں مبتلا ہونے کےامکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے ان تمام حالات میں خود کو ایسے منفی جزبات سے بچانا ضروری ہے
جزباتی ہونا ایک قدرتی بات ہے مگر جزبات کا انسان کے حواس پر اس حد تک طاری ہو جانا کہ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ایک خطرناک امر ہے اس کے علاج کے لیۓ ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے
ماہر نفسیات سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں