کرونا وائرس کی تیسری لہر اپنی تباہ کاری سے تیزی سے پورے ملک کو متاثر کر رہی ہے ۔ پڑوسی ملک انڈیا کے کرونا وائرس کے سبب حالات دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں. اور بے ساختہ ہاتھ دعا کے لیۓ اٹھ رہے ہیں
کرونا وائرس اور مضبوط پھپھڑے
کرونا وائرس کی علامات اگرچہ تبدیل ہو رہی ہیں.. لیکن اس کے جان لیوا ہونے سے کسی کو انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہ متاثرہ مریض کے پھپھڑوں پر اثر انداز ہوتاہے ۔ اور اس کے آکسیجن کے جزب کرنے کی صلاحیتوں کو متاثر کرتا ہے ۔
اس حان لیوا بیماری سے وہی افراد کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔جن کے پھپھڑے صحت مند ہوں اور جن کی قوت مدافعت مضبوط ہو ۔
پھپھڑوں کو طاقت دینے والی غذائیں


اگر کرونا کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لیۓ سب سے پہلی توجہ ہمیں اپنی صحت کو دینی ہو گی ۔ اور اس کے لیۓ بہترین غذا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس حوالے سے آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائيں گے جو کہ پھپھڑوں کو مضبوط اور تندرست رکھتے ہیں
چقندر
اس کے اندر ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں ۔جو پھپھڑوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں ۔ چقندر میں نائٹریٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو پھپھڑوں میں موجود خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ چقندر میں میگنیشیم ، وٹامن سی اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔ جو کہ نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کر تے ہیں ۔بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پھپھڑوں کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں
سیب


ایک سیب کا روزانہ استعمال ڈاکٹر سے محفوظ رکھتا ہے ۔جب کہ ایک سیب روزانہ کھانے والے پھپھڑوں کے کینسر اور دمہ جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ اور ان کے پھپھڑے اتنے مضبوط ہو جاتے ہین ۔کہ وہ کرونا وائرس کے اثرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں
ماہرین کے مطابق سیب کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔جو کہ پھپھڑوں سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے
ہلدی
جسم کی صحت کےلیۓ ہلدی کے فوائد تو آپ نے سنے ہی ہوں گے ۔ ہلدی ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس کے ساتھ یہ اندرونی سوزش کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق 2478 افراد پر کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق جن افراد نے باقاعدگی سے ہلدی کا استعمال کیا۔ ان کے پھپھڑے ہلدی استعمال نہ کرنے والوں سے بہتر کام کر رہے تھے ۔اور صحت مند تھے
یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں۔ کہ ہلدی کا باقاعدہ استعمال پھپھڑوں کو وہ طاقت فراہم کرتا ہے۔ جس سے کرونا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
ٹماٹر
یہ ایک ایسی سبزی ہے جو کہ ہر گھر میں ہوتی ہے۔ اس کے اندر لائکوپین ،اور کیروٹینوائڈ اینٹی آکیسڈنٹ موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ پھپھڑوں کے صحت کے لیۓ بہت بہتر ہوتے ہیں
ماہرین کے مطابق 105 دمے کے مریض افراد پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو ئي ہے ۔کہ مستقل ٹماٹر کے استعمال کے سبب ان افراد کی سانس کی نالی کی سوزش کا خاتمہ ہوا۔ اور پھپھڑوں کے افعال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے
سبز چاۓ کا قہوہ


سبز چاۓ کا فہوہ عام نزلہ زکام میں بھی مریضوں کے لیۓ بہت بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ قہوۓ کے اندر ایسے مادے ہوتے ہیں۔ جو پھپھڑوں میں کسی بھی قسم کے کچرے کو جمع نہیں ہونے دیتا ہے ۔اس کے علاوہ پھپھڑوں میں ہونے والی کسی بھی سوزش کا خاتمہ کر کے پھپھڑوں کے انفیکشن سے روکتا ہے
کرونا وائرس سے مقابلے کے لیۓ بھی سبز چاۓ کے قہوۓ کا روزانہ استعمال پھپھڑوں کو ہر قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اور وائرس سے مقابلے کی طاقت فراہم کرتا ہے
دہی
یہ پوٹاشیم کیلشیم ، فاسفورس ،سلینیم سے بھرپور غذا ہے ۔ ریسرچ کے مطابق یہ تمام اجزا پھپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ جاپان میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق جو افراد ان اجزا سے بھر پور غذا استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے اندر پھپھڑوں کی بیماریوں سے متاثر ہونے کے امکانات میں 35 فی صد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔
کافی
کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور یہ مشروب پھپھڑوں کو حفاظت فراہم کرتا ہے ۔ تحقیقات کے مطابق کافی کا باقاعدگی سے استعمال سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ خون کی بند نالیوں کو کھولتی ہے۔ اور اندرونی سوزش کا خاتمہ کر کے سانس لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے
یاد رہے ان تمام اشیا کا استعمال آپ کو کرونا سے محفوظ نہیں رکھ سکتی ہیں ۔ کرونا سے محفوظ رہنے کے لیۓ آپ کو ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ جس کے بارے میں عالمی ادارہ صحت بتاتا رہا ہے ۔ جس میں ماسک کا استعمال ، چھ فٹ تک کا سماجی فاصلہ رکھنا اور بار بار ہاتھون کو دھونا شامل ہے ۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ مضبوط قوت مدافعت اور جسم کی صحت اور پھپھڑوں کی تندرستی کے لیۓ ان اشیا کا استعمال جسم کو کرونا وائرس سے مقابلے کی طاقت فراہم کر سکتی ہے ۔ کرونا وائرس کی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے پر لوگوں سے ملنا جلنا محدود کر لیں اورگھر بیٹھے کرونا کا ٹیسٹ ان لیبارٹریز سے کروائیں ۔
کسی بھی قسم کی میڈیکل مدد کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کر یں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں