چاول کے پانی کا استعمال سیکڑوں سالوں سے مختلف انداز میں دنیا بھر کے لوگ کرتے آرہے ہیں ۔ یہ پانی عام طور پر ہم سب کے گھروں میں چاول کو ابالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے ۔اس پانی کے فوائد کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بالوں کی نشونما کےلیۓ بہت بہتر ہوتا ہے
یہاں تک کہ اس حوالے سے جاپان کے ایک گاؤں کی خواتین کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی موجود ہے کہ اس پورے گاؤں کی خواتین چاول کے پانی سے سر دھوتی ہیں اس وجہ سے اس گاؤں کی ہر خاتون کے بال بہت لمبے اور مثالی ہیں ۔
چاول کے پانی کے فوائد


حالیہ دور میں جدید ترین تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ چاول کے پانی سے صرف بالوں کو ہی لمبا اور صحت مند نہیں بنایا جا سکتا بلکہ وہ انسانی
صحت کے لیۓ اور اس کی خوبصورتی کے لیۓ مختلف طریقوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔
جلد کو چمکدار بناتا ہے
اس حوالے سے بہت ساری ویب سائٹ اور میک اپ بنانے والی کمپنیاں یہ دعوی کرتی نظر آتی ہیں کہ چاول کا پانی جلد پر موجود داغ دھبے دور کر کے اس کو روشن اور خوبصورت بناتے ہیں ۔ مگر اس حوالے سے کسی قسم کی تحقیق ابھی تک میسر نہیں ہے
چاول کا پانی چہرے کے لیۓ


سال 2013 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاولوں کا خمیر شدہ پانی سورج کی شعاعوں کے نتیجے میں چہرے کی جلد کو ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیۓ ایک بہترین چیز ہے۔چاولوں کا خمیر شدہ پانی جلد پر موجود کولیگن کی شرح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جوکہ جلد کو جھریوں سے پاک نرم و نازک بناتا ہے ۔
چاولوں کا خمیر شدہ پانی ایک قدرتی سن اسکرین کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔ اور اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بنا پر یہ چہرے کی جلد پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے ۔
میک اپ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرتا ہے
عام طور پر اکثر افراد کو مختلف قسم کے میک اپ کے سامان کے استعمال سے جلد پر الرجی یا خشکی کی شکایت ہوتی ہے ۔ یہ درحقیقت سوڈیم لارل سلفیٹ نامی مادے کے سبب ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جلد پر خشکی کے سبب سرخ نشان بن جاتے ہیں ان کو دور کرنے کے لیۓ جلد پر دن میں دو بار چاول کےپانی کو لگانا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے
بالوں کے لیۓ بہترین


عام طور پر جب بالوں کو ڈائی کیا جاتا ہے تو اس سے اس کی اوپری تہہ متاثر ہوتی ہے اور وہ خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں ۔ اس صورت میں چاولوں کے پانی میں موجود ایک مادہ انوسیٹول بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ بالوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور اس کے دو منہ بننے سے روکتا ہے
بالوں کو گرنے سے روکنے کے طریقے جاننےکے لیۓ یہاں کلک کریں
ہاضمے کی خرابی کی صورت میں
ماہرین کی تحقیق کے مطابق ڈائریا یا فوڈ پوائزن کی صورت میں چاولوں کا پانی بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ چاولوں کے پانی میں آرسینک موجود ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے اس کا بہت زيادہ استعمال صحت کے لیۓ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ اور کینسر ، دل کی بیماریوں اور ذیابطیس جیسےخطرناک بیماریوں کا بھی سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے بہت زيادہ مقدار میں اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے ۔
ایگزیما ، ایکنی اور جلد کے دیگر مسائل کے لیۓ
اکثر لوگ چاولوں کے پانی کے استعمال کے حوالے سے یہ دعوی کرتے نظر آتے ہیں کہ چاولوں کے پانی کے استعمال سے ان کی جلد کو خارش ، داغ دھبوں سے نجات ملی اور یہ دعوی وہ ذاتی تجربات کی بنا پر کرتے ہیں ۔
کئي کیسز میں یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایکنی کی تکالیف والی جلد پر جب چاول کے پانی کا استعمال کیا گیا تو اس سے نہ صرف جلد کی خارش کا خاتمہ ہوتا ہےبلکہ اس کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے
بطور کلینزر


چاولوں کا پانی وٹامن بی کمپلیکس سے بھر پور ہوتا ہے اس کو ہفتے میں ایک بار چہرے پر لگانے سے چہرے کی جلد کو نہ صرف رونق ملتی ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اندر جلد کی صفائی میں بھی بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے
بطور اسکرب
چاول کے پانی کو ایک بہترین قدرتی اسکرب کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے لیۓ چاول کے پانی میں کچھ مقدار میں نمک کو شامل کر لیں ۔ اس کے اندر چند قطرے لیموں کے رس کے ملا لیں اس کے بعد اس کو چہرے پر اور جسم پر ملیں چند منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کے بعد اس کو دھو لیں اور بہترین اور بے داغ جلد نتیجے کے طور پر حاصل کریں
یاد رکھنے کی بات
چاول کے پانی کے تمام تر فوائد مین سے زیادہ تر سینہ بہ سینہ چلی آتی حکائتوں کے مطابق ہے ۔ جن میں سے بہت سارے تحقیقات سے ثابت نہیں ہیں البتہ لوگوں نے ان کا تجربہ ذاتی طور پر کیا ہوا ہے
ایسے کسی بھی ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے قبل کسی ماہر ڈاکٹر سے ایک ماہرانہ راۓ ضرور لے لیں ۔ ماہر اور مستند ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کی کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں