گنج پن جو بڑھتی ہوئی عمر کے مردوں کا ایک اہم مسلہ ہے جس کا سامنا اکثر مردوں کو کرنا پڑتا ہے ۔ اس میں کھوپڑی کے درمیانے حصے میں سے بال غائب ہو جاتے ہیں ۔ میڈيکل اصطلاح میں اس بیماری کو اینڈروجینک ایلوپیسیا کہا جاتا ہے ۔ امریکہ کی نیشنل لائبرییری آف میڈیسن کے مطابق پچاس سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے دنیا بھر کے آدھے سے زيادہ مرد کسی نہ کسی حد تک اس بیماری سے متاثر ضرور ہوتے ہیں
مردوں میں ہونے والے گنج پن کی وجوہات


مردوں میں ہونے والے گنج پن کی ماہرین کے مطابق مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ جن کے سبب بال وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو کر بلاآخر ختم ہو جاتے ہیں
موروثی اثر
اکثر مرد حضرات کے خاندان کی ہسٹری میں یہ مسلہ موجود ہوتا ہے ۔ ان میں جینیٹکلی ایک خاص عمر کے بعد کھوپڑی کے اوپر والے حصے سے بال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ رفتہ رفتہ ختم ہو جاتے ہیں ۔
سر کے اوپر موجود بالوں کا نمو پانے کا ایک سائیکل ہوتا ہے ۔ جس کے مطابق ان کی نشو نما ہوتی ہے ۔ مگر اس گنج پن کی بیماری کے سبب یہ سائیکل بگڑنا شروع ہو جاتا ہے ۔ بال کمزور ہونے لگتے ہیں اور بالوں کی جڑيں جن کو فالیکل کہتے ہیں سکڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ یہاں تک کہ یہ سوراخ جہاں سے بال اگتے ہیں بالکل بند ہو جاتے ہیں
ہارمون کی بے اعتدالی کے سبب


تحقیقات کے مطابق مردوں میں ہونے والےگنج پن کا ذمہ دار مردانہ سیکس ہارمون اینڈروجن بھی ہو سکتا ہے ۔ کیوں کہ یہ ہارمون دیگر مردانہ خصوصیات کے ساتھ ساتھ مردوں میں بالوں کی نشونما کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے
دیگر وجوہات
اس کے علاوہ مختلف بیماریاں مثال کے طور پر ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر ، پراسٹیٹ کینسر یا پھر موٹاپا بھی مردوں میں ہونے والے گنج پن کا سبب ہو سکتے ہیں
بعض اوقات کھوپڑی کے اوپر جلد کے مقام ہر ہونے والی خارش یا فنگس بھی اس کا ذمہ دارہو سکتا ہے ۔
خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال اور وٹامن اے کی زیادتی بھی بعض مودوں میں گنج پن کا باعث بن سکتی ہے
مردوں میں ہونے والے گنج پن کا علاج


مردوں میں گنج پن کو اکثر مرد عمر کے اثرات سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں ۔ اور مایوس ہو کر اس کے علاج کی کوششیں ترک کر دیتے ہیں ۔ مگر بعض مردوں میں کم عمری میں بالوں کے چلے جانے کے سبب وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔
ایسے مردوں کے لیۓ کچھ علاج کے طریقے ماہرین نے تحقیقات کے بعد اخذ کیۓ ہیں جس کے ذریعے دوبارہ سے بالوں کی نمو کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے
مردوں کے جنسی مسائل کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے یہاں کلک کریں
ادویات
اس بیماری کے خاتمے کے لیۓ امریکی فوڈ اور ڈرگ اتھارٹیز نے دو قسم کی ادویات کی منظوری دی ہے
جن میں سے ایک منوکسیڈل کا استعمال ہے جو کہ ایک لوشن کی صورت میں ہوتا ہے ۔ جو کہ سر کی کھوپڑی پر لگایا جاتا ہے ۔ جس کے تین سے چھ مہینوں تک استعمال کے سبب بالوں کی نمو دوبارہ سے شروع ہو سکتی ہے ۔
مگر بعض افراد میں اس سے جلد پر خارش ، سوجن اور حساسیت بھی دیکھنے میں آسکتی ہے ۔
اس کے علاوہ فینا اسٹرائڈ کو کھانے سے بھی بالوں کے گنج پن کے اس عمل کو کم کیا جا سکتا ہے یہ دوا ان ہارمون کے بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے جس کے باعث بال تیزی سے گر رہے ہوتے ہیں


شیمپو کے ذریعے
ایسے مریضوں کو ڈاکٹر حضرات کچھ خاص شیمپو لگانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں ۔ جو کہ بالوں کے گرنے کے عمل کوبتدریج کم ضرور کر سکتا ہے مگر اس کو کلی طور پر روک نہیں سکتا ہے
ٹرانسپلانٹیشن
اس طریقہ کار کےمطابق جس کے کسی اور کے حصے کے بال لے کر کھوپڑی پر ان جگہوں پر لگاۓ جاتے ہیں جہاں کے بال ختم ہو رہے ہوتے ہیں ۔ یہ عمل ایک سرجری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔یہ عمل ایک مہنگا عمل ہے
لیزر تھراپی
چھ سے بارہ ماہ تک لیزر تھراپی کروانے سے سر کے بالوں کےبند ہونے والے مساموں کو کھولا جا سکتا ہے ۔ مگر یہ طریقہ امریکی فوڈ اور میڈیسن اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں ہے اس وجہ سے اس کی کامیابی کم ہی ہے
مردوں کے گنج پن کے حوالے سے اب تک ماہرین کی تحقیقات جاری ہیں اس بیماری کے حوالے سے جلد کے ماہرین کے ساتھ کاسمیٹکس کے ماہر ڈاکٹر بھی علاج کر رہے ہیں ۔ ایسے کسی بھی مسلے کی صورت میں آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں