بال گرنا امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹالوجی کے مطابق اس وقت امریکہ کے 80 لاکھ مردوں اور عورتوں کا مسلہ ہے ۔ یہ مسلہ صرف سر کے بالوں کو ہی ختم نہیں کرتا بلکہ اس کا اثر جسم کے تمام بالوں پر ہوتا ہے
دن بھر میں 50 سے 100 تک بالوں کا ٹوٹنا یا گرنا ایک نارمل حالت ہوتی ہے جو کہ سر پر موجود لاکھوں بالوں کے مقابلے میں بہت کم اور بے ضرر ہوتا ہے ۔نۓ بال پرانے بالوں کی جگہ لےلیتا ہے مگر یہ ہر بار نہیں ہوتا ہے ۔ بلکہ بعض افراد میں نیۓ بالوں کے نکلنے کی تعداد کم اور پرانے بالوں کے ٹوٹنے کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
بال گرنا وجوہات و اسباب


بال گرنا جب شروع ہوتا ہے تو اکثر لوگ اس حوالے سے کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجاۓ اس کے اسباب جاننےکے بجاۓ گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ سے حالت بد سے بد تر ہوتی جاتی ہے
وراثتی سبب
ماہرین کے مطابق عورتوں اور مردوں میں بال گرنا سب سےزیادہ وراثتی مسائل کے سبب ہوتا ہے اور ان کے اندر ان کی جین میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے جس کے سبب ایک خاص عمر کے بعد ان کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں
ہارمون کے نظام میں تبدیلی
دیگر وجوہات میں بال گرنا ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے سبب ہوتا ہے ۔ اور جب تک اس خرابی کو دور نہیں کیا جاۓ گا تب تک بالوں کا دوبارہ سے اگنا کسی بھی ٹوٹکے سے ممکن نہیں ہے ۔ ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے بنیادی اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
حالت حمل
بچےکی پیدائش
مانع حمل ادویات کواچانک روک دینا
خواتین میں ہونے والا سن یاس یا مینو پاز
تھائي رائڈ کی بیماری
بال کی جڑوں میں ہونے والے فنگل انفیکشن
بیماریوں کی ٹریٹمنٹ کے سبب بال گرنا


کچھ بیماریوں کے علاج کے لیۓ کھائی جانے والی ٹریٹمنٹ بھی بال گرنا شروع کروا سکتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہیں
کینسر ، ہائی بلڈ پریشر ،جوڑوں کی بیماری ، ڈپریشن اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیۓ کھائی جانے والی ادویات بال گرنا شروع کروا دیتی ہیں
بال گرنےکے نفسیاتی اور جزباتی اسباب
بعض اوقات انسان ایسے جزباتی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور گرنا شروع ہو جاتے ہیں جن میں کسی قریبی عزیز کی موت کا صدمہ ، بہت تیز بخار اور تیزی سے وزن گرنا بھی اس کے اسباب میں شامل ہے اس کے علاوہ غذا میں پروٹین اور فولاد کی کمی بھی بال گرنا شروع کروا سکتی ہے
بال گرنا تو شروع مگر تشخیص کیسے


اس کی تشخیص کے لیۓ کسی ماہر جلد سے رابطہ ضروری ہے جو کہ مختلف طریقوں سے اس کے اسباب جاننے کی کوشش کر سکتا ہے جو کہ میڈیکل ٹیسٹ اور ہسٹری کے بارے میں جان کر بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے
ماہر جلد سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
بال گرنے کا علاج
ماہر امراض جلد تشخیص کے بعد مختلف طریقوں سے اس بیماری کا علاج کر سکتے ہیں
ادویات
سب سے پہلے ڈاکٹر بال گرنا جیسے مسلے کے علاج کے لیۓ ادویات کا سہارا لیتے ہیں اس کے لیۓ ڈاکٹر کچھ ادویات کھانے اور کچھ لگانے کے لیۓ بھی دیتے ہیں جن کو سر پر لگایا جاتا ہے یہ ادویات کافی حد تک کامیاب ہوتی ہیں ۔
یہ علاج ان وجوہات کا بھی تدارک کرتا ہے جن کے سبب بال گر رہے ہوتے ہیں اور ان بیماریوں کے علاج کے بعد بالوں کی نمو خودبخود شروع ہو جاتی ہے اور بالوں گا گرنا رک جاتا ہے
میڈیکل ٹریٹمنٹ
کچھ افراد کے سر پر بالوں کی نمو ادویات کے ذریعے شروع نہیں ہوتی ایسے افراد کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر دوسرے طریقہ علاج کا سہارا لیتے ہیں تاکہ بالوں کی نمو ممکن بنائي جا سکے
ہئير ٹرانسپلانٹ سرجری
یہ طریقہ علاج ان افراد کے لیۓ کامیاب ہوتا ہے جو کہ وراثتی طور پر گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں ان افراد کے جسم کے کسی بھی حصے سے ایک ٹکڑا بالوں کا اتار کر سر کی کھوپڑی پر اس جگہ ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے جہاں کے بال ختم ہو رہے ہوتے ہیں اور ان کو وہاں اگایا جاتا ہے
کھوپڑی کی جلد کو ہٹانا


اس طریقہ علاج کے مطابق سر کی کھوپڑی کے اس حصے کی جلد کو ہٹا دیا جاتا ہے جہاں پر بالوں کی نمو ختم ہو چکی ہے ۔ اور اس کی جگہ اس جلد کی پیوند کاری کی جاتی ہے جو کہ بالوں کی نمو کی صلاحیت رکھتی ہے
بال گرنا روکنے کی تدابیر
اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہوں تو ان کو سختی سے پونی ٹیل بنانے سے پرہیز کریں
فولاد اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کریں
ایسے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنے سے پرہیز کریں جن سے بال تیزی سے گرنا شروع ہو جائیں
بالوں کو ڈائی کرنا ، ہیر ڈرائی کا استعمال ، ان کو اسٹریٹ کرنا پرم کرنا بالوں کو کمزور کر دیتا ہے اس کو روکنا چاہیے