کیا آپ نے کبھی اسپغول کے بارے میں سنا ہے ؟میرا مطلب ہے سائیلیئم؟ ویسے یہ ایک طاقتور جڑی بوٹی ہے جو کہ پیٹ کے مسائل کے علاج کے لئے سالوں سے استعمال کی جارہی ہے اگر آپ کو معدے کی بیماری ہے تو آپ کو اسپغول استعمال کرنے کی ضرورت ہے
اسپغول کی بھوسی ایک حل ہوا ریشہ ہے جو جذب ہوئے بغیر چھوٹی آنت سے گزرتا ہے لیکن یہ پانی کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور یہ ایک چپچپا مرکب ہوتا ہے جو قبض کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے بلڈ شوگر اسہال وزن میں کمی وغیرہ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اس میں کچھ حیرت انگیز خصوصیات ہیں جو اسہال اور قبض دونوں کا علاج کر سکتی ہیں بہت سے غذائی ماہرین نے روزانہ کی غذا میں اس کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کے ذریعے بہترین تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں یا پھر 03111222398 پہ کال کرکے رجوع کریں
اسپغول کے بارے میں دلچسپ حقائق
1
اسپغول کی بھوسی کی ایک خاص خوراک لیں اور صحت مند رہیں
اسپغول کے ساتھ فلوئیڈ کی مقدار میں اضافہ کریں کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
پہلے اس کی زیادہ خوراک سے پرہیز کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی خوراک میں اضافہ کریں
ذیابیطس میں مبتلا مریض اس کی بھوسی لے سکتے ہیں کیونکہ یہ اچھی طرح سے شکر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے
اسپغول کا چھلکا کے فوائد
اسے مختلف شکلوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور مختلف ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے یہ دانہ پاؤڈر بھوسی اور کیپسول کی صورت میں دستیاب ہوتے ہیں
قبض سے نجات دلاتا ہے
اسپغول پہلے تو ہضم شدہ غذاؤں کو ایک جگہ کرتا ہے جو معدے سے چھوٹی آنت تک جاتے ہیں پھریہ پانی کو جذب کرتا ہے جس سے پاخانہ کے موئسچرائزیشن میں اضافہ ہوتا ہے آخر میں پاخانہ آسانی سے پاس ہو جاتا ہے شدید قبض والے افراد کو اس کی بھوسی کو گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ آنتوں کے کام کو آسان بناتا ہے اور قبض کے درد سے نجات دلاتا ہے تکلیف بڑھنےکی صورت میں ابھی مرہم کی سائٹ پہ معدے کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں
ہلکے دست کا علاج کرتا ہے
اسپغول کا ایک بہترین استعمال یہ ہے کہ یہ دست کو روکنے میں مدد کرتا ہے یہ پانی جذب کرلیتا ہے جس سے پاخانہ گاڑھا ہوکر باہر آتا ہے اگر کوئی کینسر کی تھراپی سے گزر رہا ہے تو اس کی بھوسی درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اکثر اس طرح کی تھراپی کی وجہ سے ہوتا ہے
دست کے علاج کے لیے اسے دہی کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے کیونکہ پانی کے ساتھ کھانے کی وجہ سے یہ آنت میں پانی جذب کرتا ہے اور آپ کے پاخانہ کو سخت کرتا ہے اور دہی پروبائیوٹکس فراہم کرتا ہے جو دست کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے
زیادہ بھوک اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے
خوش قسمتی سے اس کی بھوسی میں موجود اجزاء وزن کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ بھوک کی طلب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جب آپ وقفے وقفے سے کھاتے ہیں تو آپ کا پیٹ خالی ہوتا جاتا ہے جس سے آپ کو بار بار بھوک لگتی ہے اس کی بھوسی کھانے سے بھوک کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ یہ آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا رکھتا ہے اور کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے جتنا آپ کم کیلوری کھائیں گے آپ کو اپنا مثالی وزن برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے
بلڈ شوگر کی سطح کو برقرار رکھتا ہے
اسپغول جیسے ہی پانی میں حل ہوتا ہے تو اس کے ریشے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں تحقیق کے مطابق ٹائپ 2 ذیابیطس میں اس کی بھوسی کا استعمال فائدہ مند ہے اس میں جیلاٹن ہوتا ہے جو جسم میں گلوکوز کے ٹوٹنے اور جذب ہونےعمل کو سست کرتا ہے اور اس طرح خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے پانی کے ساتھ کھانے کے بعد اس کی بھوسی کھائیں
کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتا ہے
اس کا روزانہ استعمال کولیسٹرول کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے تحقیق کے مطابق یہ ایچ ڈی ایل (اچھے کولیسٹرول) کی سطح میں اضافہ کر سکتا ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی سطح کو کم کر سکتا ہے آپ اس کو کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے 8 اونس پانی کے ساتھ روزانہ 10-20 گرام لیں
معدے میں تیزابیت کو کنٹرول کرتا ہے
اسپغول ہاضمے کو درست رکھتا ہے جس سے تیزابیت میں بھی کمی آتی ہے یہ معدے میں ایک حفاظتی پرت بناتا ہے جو معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے آپ بہتر نتائج کے لئے اسے ٹھنڈے پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں
کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ہے لہذا آپ کو اس کی ایک خاص مقدار لینی چاہئے آپ اپنی جسمانی صحت کے مطابق بہتر رہنمائی کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے پہ ڈائٹیشین سے مشورہ کرسکتے ہیں
ماہرین ہمیشہ ادویات کے ساتھ اس کی بھوسی کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ انہیں جذب کرسکتا ہے اور دوائی اثرات کو کم کرسکتا ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی فرد کو اس سے الرجی ہو لیکن پھر بھی آپ کو اپنی طبیعت کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر کم خوراک استعمال کرنی چاہئے اور طبیعت بگڑنے کی صورت میں فوری الرجی کے ڈاکٹر سے مرہم ڈاٹ پی کے پہ رابطہ کریں
مرہم کی سائٹ پہ جانے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
Find a Doctor – MARHAM – Apps on Google Play
https://play.google.com
https://www.marham.pk