پاخانے میں خون آنا ہر انسان کے لیۓ خطرے کی بات ہوتی ہے۔اس کے بارے میں جان کر ہر انسان پریشان ہو جاتا ہے بعض اوقات پاخانے میں خون آنا خطرناک بیماریوں کا بھی سبب ہو سکتا ہے جب کہ بعض اوقات یہ کسی عام سے سبب بھی ہو سکتا ہے جو کہ خطرے کا باعث نہیں ہوتا ہے
پاخانے میں خون آنے کے اسباب
پاخانے میں خون آنا درحقیقت ہاضمی نالی کے کسی بھی حصے میں اندرونی خون کے اخراج کے سبب ہوتا ہے ۔ کبھی یہ خون تازہ اور سرخ رنگ کا واضح ہوتا ہے جو کہ پاخانے کرنے کی صورت میں اس کے ساتھ نظر آتا ہے
جب کہ بعض اوقات یہ خون واضح طور پر نظر نہیں آتا ہے مگر اس کی موجودگی کے سبب پاخانے کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے مگر اس بارے میں ایک میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چل سکتا ہے
پاخانے میں خون آنے کے بنیادی اسباب کچھ اس طرح سے ہو سکتےہیں
بڑی آنت کی خرابی


اس بیماری کو ڈائی ورٹیکولر بھی کہتے ہیں اس میں بڑھتی ہوئی عمر کے سبب بڑی آنت کی دیواروں میں چھوٹی چـھوٹی تھیلیاں بن جاتی ہیں جن مین سے خون رستا ہے اور پاخانے کے ساتھ خارج ہوتا ہے
مقعد میں زخم
بعض اوقات قبض کے سبب یا غذائي بے احتیاطی کی وجہ سے مقعد میں زخم لگ جاتےہیں جو کہ پاخانے میں خون آنے کا سبب بنتے ہیں یہ خون درحقیقت مقعد کی دیواروں پر لگنے والے زخموں سے نکلتا ہے
بڑی آنت میں سوزش
بڑی آنت میں ہونے والی سوزش انفیکشن کا باعث ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے اندرونی طور پر خون نکلتا ہے یا پھر پاخانے کے کرنے کے دوران خون نکل آتا ہے
پیپٹک السر
معدے کے اندر یا چھوٹی آنت کے شروع کے حصے ڈیوڈینیم میں ایک بیکٹیریا ہیلی کوبیکٹر پائلوری کی وجہ سے انفیکشن ہو جاتا ہے یہ انفیکشن زیادہ دیر تک درد کش اور اینٹی انفلامیٹری ادویات کے زیادہ استعمال کے باعث بھی ہو سکتا ہے
پولیپ یا کینسر
ہاضمی نالی کے کسی بھی حصے میں کینسر کے بننے کی وجہ سے بھی پاخانے میں خون آنا شروع ہو جاتا ہے مگر یہ خون پاخانے میں ظاہری طور پر نظر نہیں آتا ہے مگر اس کو میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے پہچانا جا سکتا ہے
پاخانے میں خون کی تشخیص کا طریقہ


پاخانے میں تازہ اور سرخ خون آنےکا مطلب یہ ہے کہ یہ بواسیر یا بڑی آنت میں ہونے والی کسی تکلیف کے سبب ہو سکتا ہے جب کہ سیاہ یا میرون رنگ کے خون کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ تکلیف معدے یا چھوٹی آنت میں ہے تاہم اس کو ڈاکٹر ژختلف میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کر سکتے ہیں
نوزوگیسٹرک لیویج
اس ٹیسٹ میں ناک کے راستے سے ایک ٹیوب معدے تک ڈالی جاتی ہے اور معدے سے غذا کے کچھ نمونے لیۓ جاتے ہیں اگر ان نمونوں میں خون شامل نہ ہو تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ پاخانے میں خون آنے کا سبب معدہ یا چھوٹی آنت نہیں ہے
ای جی ڈی
ای جی ڈی سے مراد ایسو فیگو گیسٹروڈیوڈینو سکوپی ہے اس میڈیکل ٹیسٹ میں ایک پتلی سی ٹیوب جس کے ایک کنارے پر کیمرہ لگا ہوتا ہے منہ کے راستے معدے اور چھوٹی آنت تک ڈالی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایک جانب تو اس کی مدد سے اندر معدے اور اس سے جڑے حصوں کا معائنہ اسکرین پر کر لیتا ہے اس کے علاوہ اس ٹیوب کے ذریعے کچھ سیمپل بھی لے لیتے ہیں جو بائیوپسی کے کام آتا ہے
کولونو اسکوپی
یہ ای جی ڈی کی طرح کا ہی عمل ہے بس اس میں صرف یہ فرق ہے کہ ٹیوب ریکٹم کے راستے جسم میں داخل کی جاتی ہے تاکہ بڑی آنت کے حصوں کے ٹشوز بائيوپسی کے غرض سے حاصل کیۓ جا سکیں
اینٹرواسکوپی
اس طریقے سے چھوٹی آنت کے اندر ہونے والی خرابی کی جانچ کی جاتی ہے اور اس کے لۓ ایک کیپسول جسم میں کیمرہ موجود ہوتا ہے نگل لیا جاتا ہے جو کہ آنتوں میں پہنچ کر اس کی اندرونی کیفیات سےآگاہ کرتا ہے
بیریم ایکس رے
اس طریقے میں منہ کے راستے بیریم جو کہ سفید رنگ کا کیمیکل ہوتا ہے جسم میں داخل کیا جاتا ہے اس کے بعد ایکس رے لیا جاتا ہے جس سے انہضام کی نالی کے اندر ہونے والی خرابی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اور پاخانے میں خون کی وجوہات کا پتہ لگا یا جا سکتا ہے
پاخانے میں خون آنے کے علاوہ دیگر علامات


اکثر اوقات پاخانے میں آنے والے ٹیسٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کے علاوہ پتہ نہیں چل سکتا ہے مگر کچھ دیگر علامات کے ذریعے اس تکلیف کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جن میں پیٹ میں درد ، الٹی اور متلی کی کیفیت ، کمزوری ، سانس لینے میں دشواری دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا اور بے ہوش ہو جانے جیسی علامات بھی ہو سکتی ہیں
پاخانے میں خون آنے کا علاج
اس مرض کے علاج کے لیۓ معدے کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر علامات اور میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق اس کا علاج کر سکتے ہیں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں
اس کے علاج کے لیۓ ڈاکٹر اینڈواسکوپی کے ذریعے ڈاکٹر متاثرہ حصے میں انجکشن لگا کر اس کا علاج کر سکتے ہیں اسکے علاوہ بعض اوقات اینٹی انفلامیشن ادویات بھی اس کے علاج میں مفیڈ ثابت ہو سکتی ہے
اس کے علاوہ پاخانے میں خون آنے کے علاج کے لیۓ بعض اوقات سرجری کا راستہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور کولون میں بنی ہوئي تھیلیاں جو پاخانے میں خون کا باعث ہوتی ہیں آپریشن کر کے نکال دی جاتی ہے