فیٹل گروتھ کے بارے میں جاننے کے بارے میں ہر حاملہ عورت متجسس ہوتی ہے ۔ مگر اس حوالے سے اس کے لیۓ درست اندازے لگانا اس وجہ سے ممکن نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات عام طور پر ملنا دشوار ہوتا ہے اس وجہ سے حاملہ عورت فیٹل گروتھ کے بارے میں صرف اندازے لگا سکتی ہے
فیٹل گروتھ ، حمل ٹہرنے سے لے کر پیدائش تک
اللہ تعالی نے ماں کے رحم کو بچے کی پہلی پناہ گاہ بنایا ہے ۔ جہاں پر وہ ایک مکمل نظام کے تحت نمو پاتا ہے ۔ فیٹل گروتھ کا دورانیہ ایک نارمل کنڈيشن میں حمل کے ٹہرنے سے لے کر پیدائش تک کم و بیش نو مہینے دس دن پر مشتمل ہوتا ہے جس کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ مرحلہ وار نمو پاتا ہے ۔ جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
حمل کا ٹہرنا


حمل کا ٹہرنا اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب کہ ایک مردانہ اسپرم مادہ انڈے کے اندر داخل ہوتا ہے حمل کے ٹہرنے کے بعد یہ بارآور سیل تیزی سے تقسیم ہونا شروع ہو جاتا ہے اس دوران یہ سیل فیلوپین ٹیوب سے یوٹرس میں منتقل ہو جاتے ہیں جہاں پر یہ یوٹرائن کی دیوار سے جڑ جاتے ہیں اس موقع پر پلاسینٹا کے بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جس نے وقت کے ساتھ بچے میں تبدیل ہونا ہوتا ہے
چار ہفتوں میں ہونے والی نشونما


فیٹل گروتھ میں ابتدائی دن بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس وقت بچے کی ساخت کے بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور خاص طور پر بچے کا چہرہ اور گردن بننا شروع ہو جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دل اور خون کی نالیاں بھی بن رہی ہوتی ہیں اور جگر ، معدہ اور پھپھڑے بھی اپنی ابتدائی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس وقت میں گھر پر اگر پریگننسی ٹیسٹ کیا جاۓ تو وہ مثبت آتا ہے
آٹھ ہفتوں میں ہونے والی فیٹل گروتھ


اب بچہ تقریبا آدھا انچ سائز کے اعتبار سے ہوتا ہے آنکھوں کے پپوٹے اور کان بننا شروع ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ ناک کا ابتدائي ابھار بھی بننا شروع ہو جاتا ہے ہاتھوں پیروں کی انگلیاں اب لمبی اور واضح ہونا شروع ہو جاتی ہیں
بارہ ہفتوں میں ہونے والی نمو


فیٹل گروتھ کے اس وقت میں بچے کا سائز 2 انچ تک ہو جاتا ہے اس دوران بچہ اپنے طور پر حرکت کرنا بھی شروع کر دیتا ہے اس وقت میں ڈاکٹر خاص آلات کی مدد سے بچے کے دل کی دھڑکن بھی سننے کے قابل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس وقت میں بچے کے جنسی اعضا کے بننے کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے اور وہ واضح ہونا شروع ہو جاتے ہیں
سولہ ہفتوں میں ہونے والی نمو


اب بچے کا سائز 3۔4 سے لے کر 6۔4 انچ تک ہو سکتا ہے اور اس کا وزن 5۔3 اونس ہوتا ہے اس وقت میں بچے کی موجودگی ناف سے تین انچ نیچے کی طرف پیٹ کے اوپر سے ہاتھ لگا کر بھی محسوس کی جا سکتی ہے ۔ اس وقت میں بچہ آنکھیں چھپکنا شروع کر دیتا ہے اور اس کی دل کی اور خون کی نالیاں مکمل طور پر بن جاتی ہیں اور اس کی انگلیوں کے فنگر پرنٹ بھی بن جاتے ہیں
بیس ہفتوں میں ہونے والی نشو نما


اب فیٹل گروتھ کا پانچواں مہینہ ہوتا ہے بچے کا وزن 10 اونس ہو جاتا ہے اور اس کی لمبائي 6 انچ تک ہوتی ہے یوٹرس اب ناف تک پہنچ جاتا ہے اب بچہ اپنے ہاتھ کا انگوٹھا اپنے منہ تک لے جا کر اس کو چوس سکتا ہے ، جمائی لے سکتا ہے اور مختلف طرح کی شکلیں بنانے کے بھی قابل ہو جاتا ہے ۔ اب ماں بھی بچے کی حرکت کو باقاعدہ طور پر محسوس کرنے کے قابل ہو جاتی ہے
چوبیس ہفتوں میں ہونے والی نشونما


بچے کا وزن اب ایک 4۔1 پاونڈ تکک ہو جاتا ہے اور مختلف قسم کی آوازوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے یہاں تک کہ ماں اپنے رحم میں اگر بچے کو ہچکی لگے تو اس کے جسم کو لگنے والے جھٹکوں کو بھی محسوس کر سکتی ہے اب بچے کے اندرونی اور بیرونی کان مکمل طور پر بن چکے ہوتے ہیں
اٹھائیس ہفتوں میں ہونے والی فیٹل گروتھ


اب بچے کا وزن2 پاونڈ 6 اونس تک ہو چکا ہوتا ہے اس وقت میں بچہ عام طورپر ماں کے رحم میں اپنی پوزیشن بھی تبدیل کر سکتا ہے اب بچے کی نمو تقریبا مکمل ہو چکی ہوتی ہے سات ماہ کا وقت پورا ہونے کے بعد اگر کسی وجہ سے بچہ قبل از وقت پیدا بھی ہو جاۓ تو اس کی زندگی کے بچنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں
بتیس ہفتوں میں ہونے والی نمو


فیٹل گروتھ کا یہ وقت تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہوتا ہے بچہ کا وزن 4 پاونڈ تک ہوتا ہے اور بچے کی باقی نموکی تکمیل کے بعد اب اس کی جلد کے نیچے چربی کی تہہ بننا شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی جلد پر جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اسوقت سے لے کر ڈلیوری تک کے دور کے دوران بچے کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے
اس وقت ماں کے میمری گلینڈ میں سے پیلے رنگ کی رطوبت کا بھی افراز شروع ہو جاتا ہے جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ ماں کا دودھ اب بچے کے لیۓ بننا شروع ہو گیا ہے
چھتیس ہفتوں کا بچہ


اس وقت میں بچے کا سائز اور وزن ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اس کا انحصار ماں کی صحت اور اس کی قدو قامت پر بھی ہوتا ہے ۔ اوسط بچہ اس وقت 5۔18 انچ تک کا ہوتا ہے جس کا اوسط وزن 6 پاونڈ ہو سکتا ہے اس وقت بچے کا دماغ تیزی سے نمو پاتا ہے اور اس کے پھپھڑے تقریبا نمو کے آخری مراحل میں ہوتے ہیں
اس وقت میں بچہ اپنی پوزیشن تبدیل کر کے اس کا سر ماں کے سرویکس میں فٹ ہونے لگتا ہے ڈلیوری کا وقت قریب ہوتا ہے مگر یہ ہر عورت کے حوالے سے مختلف ہو سکتا ہے کچھ خواتین میں یہ ڈلیوری 37 ہفتوں میں ہو جاتی ہے اور کچھ میں یہ 41 سے42 ہفتوں تک میں ہو سکتی ہے
بچے کی پیدائش


نارمل ڈلیوری کی صورت میں 40 ہفتوں کے بعد کسی بھی وقت ڈلیوری متوقع ہوتی ہے اور اگر نارمل ڈلیوری کچھ وجوہات کی بنا پر ممکن نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر 42 ہفتوں کی تکمیل کے بعد سی سیکشن کا مشورہ دیتے ہیں
قیٹل گروتھ کے ان تمام مرحلوں کے دوران حاملہ ماں کو مستقل طور پر ڈاکٹر کے مشورے اور معائنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کےلیۓ ماہر گائنا کالوجسٹ کی رہنمائی بہت ضروری ہوتی ہے جس کے لیۓ ڈاکٹر سے آن لائن مشاورت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پررابطہ کریں