پیٹ میں گیس سر درد اور بدہضمی کا سبب ، علاج کے 5 آزمودہ نسخے جانیں
پیٹ میں گیس اس وقت ہوتی ہے جب کہ ہاضمی نالی کے اندر کسی وجہ سے ہوا داخل ہو کر بھر جاۓ ۔ اس کی وجہ سے معدہ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میں گیس معدے میں بھر جاتی ہے جس سے معدہ پھول جاتا ہے اور سخت ہو جاتا ہے ۔ اس سے بار بار ڈکار کا آنا ، ریاح کا خارج ہونا ، پیٹ میں گڑبڑ بھی ہو سکتے ہیں
پیٹ میں گيس کی عام وجوہات


کھانے کے بعد مختلف وجوہات کی بنیاد پر پیٹ میں گیس بھر سکتی ہے ۔ کھانے اور پینے کے دوران ہوا کا ہاضمی نالی میں داخل ہونا ایک فطری بات ہے۔ مگر بعض اوقات ہمارے کچھ افعال کے سبب اس ہوا کی مقدار میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے ۔ جو پیٹ میں بھر سی جاتی ہےان افعال میں جلدی جلدی کھانا کھانا یا پانی پینا ، ببل چبانا ، تمباکو نوشی پیٹ میں گیس کی عام وجوہات ہو سکتی ہیں
ڈکار اور ریاح کے ذریعے پیٹ کی گیس پیٹ سے خارج ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے یہ گیس پیٹ سے خارج نہ ہو سکے تو اس کے نتیجے میں یہ گیس پیٹ میں جمع ہو جاتی ہے اور تکلیف کا سبب بن سکتی ہے ۔
پیٹ میں گیس کی میڈیکل وجوہات


کچھ میڈیکل کنڈیشن کی وجہ سے بھی پیٹ میں گیس ہو سکتی ہے ۔ جن میں قبض ، معدے کا السر ، سینے کی جلن ، کسی کھانے کی چیز کا ہضم نہ ہونا ، ہارمونل بے قاعدگی ، وزن میں اضافہ ایسی میڈیکل وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پیٹ میں گیس ہو سکتی ہے
علامات
پیٹ میں گیس کی صورت میں ایک جانب تو پیٹ سخت ہو جاتا ہےاور اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ اس کے اندر بہت کچھ پڑا ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر علامات بھی ہوتی ہے جو کہ اس مرض کی شدت میں ظاہر ہوتی ہیں
پاخانے کے ساتھ خون کا آنا ، وزن میں تیزی سے کمی ہونا ، متلی ، الٹی اور موشن ، سینے میں جلن کا ہونا ، سر درد وغیرہ اس کی ان علامات میں شامل ہیں جو کہ پیٹ میں گیس کے سبب ہو سکتے ہیں ۔
پیٹ میں گیس کا علاج
پیٹ میں گیس ہونے کی صورت میں انسان بے چینی محسوس کو سکتا ہے اس کے علاوہ اس صورت میں بھوک کا نہ لگنا ، سر درد اور جسم کےمختلف حصوں میں درد ہو سکتا ہے ۔ بعض اوقات یہ گیس سینے میں درد کا سبب بھی بن جاتی ہے اس کے علاج کے لیۓ کچھ اقدامات کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
طرز زندگی میں تبدیلی


اپنی طرز زندگی میں معمولی تبدیلی سے اس مسلے سے بچا جا سکتا ہے جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
کھانے کے بعد چیونگم چبانے کی عادت کو ختم کر دیں یہ پیٹ میں گیس کو بڑھانے کا ایک بڑا سبب ہو سکتی ہے
سوڈے والے مشروبات کا استعمال بھی گیس بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے ان کا استعمال کم کرنا چاہیۓ
بادی والی اشیا کو کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے گوبھی ، دالیں اور پھلیاں وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن کے استعمال سے گیس بنتی ہے
کھانا آرام سے اچھی طرح چبا چبا کر کھائيں
ادویات
اگر طرز زندگی میں تبدیلی کے باوجود بھی پیٹ کی گیس کی شکایت ہو تو اس صورت میں ایسی اشیا یا سیرپ موجود ہیں جن کا استعمال پیٹ کی گیس کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں اسکے علاوہ چٹکی بھر سونف کا استعمال کھانے کے بعد پیٹ میں گیس کے بننے کے عمل کو روکتا ہے
پودینہ ، اجوائن اور لیموں بھی ہاضمے کے عمل کو تیز کر کے پیٹ میں موجود گیس کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے
اگر آپ کے پیٹ میں ہمیشہ ہی گیس رہتی ہو اور طرز زندگی میں تبدیلی اور پرہیز کے باوجود بھی کوئی فرق نہ پڑ رہا ہو ۔ مستقل پیٹ میں درد ہو اس کے ساتھ ساتھ پاخانے میں خون آرہا ہو، بخار اور ڈائيریا بھی ہو سینے میں شدید جلن کے ساتھ بھی ہو تو یہ تمام علامات مرض کی شدت کو ظاہر کر رہے ہوتے ہیں اور اس کے لیۓ کسی بھی گھریلو ٹوٹکے سے عارضی طور پر تو فرق پڑ سکتا ہے مگر یہ مستقل علاج نہیں ہو سکتا
ایسی صورت میں کسی ماہر معدے کے ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہو جاتا ہے جو کہ معائنے کے بعد اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ پیٹ میں بننے والی گیس ہاضمی نالی سےجڑے کس عضوکی بے اعتدالی کے سبب ہو سکتی ہے
اس کے لیۓ ڈاکٹر گیسٹروسکوپی بھی کر سکتا ہے جس سے وہ اندر ہاضمی نالی سے جڑےتمام مسائل کے بارے میں جان سکتا ہے ۔ کسی بھی ماہر امراض معدہ سے آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں