گوشت کاٹنا ویسے تو عام طور پر قصائی کا کام ہوتا ہے مگر عید الاضحی میں ہر دوسرا فرد خود کو قصائی سمجھ بیٹھتا ہے اور تیز چھریاں پکڑ کر اپنے اناڑی پن میں تکے بنانے ، چانپیں بنانے اور بسندے کاٹنےکے لیۓ تیار ہو جاتے ہیں
اسی اناڑی پن میں جب چھری قربانی کے گوشت کے بجاۓ اپنے ہاتھ پر چل جاتی ہے تو سارا مزہ کر کرا ہو جاتاہے ۔ اسی وجہ سے بزرگ ہمیشہ یہی فرماتے ہیں کہ جس کا کام اسی کو ساجھے ۔
لیکن اگر آپ کے جزبات بہت ہی ابل رہے ہوں اور گوشت کاٹتے ہوۓ ہاتھ بھی کٹ جاۓ تو اس صورت میں ہماری ان ہدایات پر عمل ضرور کریں تاکہ کسی بڑی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں
گوشت کاٹتے ہوۓ ہاتھ پر کٹ لگ جانے کی صورت میں احتیاطی تدابیر
سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے


گوشت کاٹتے ہوۓ ہاتھ پر کٹ لگ جانے کی صورت میں سب سے پہلے آپ کو ہمارے وزیر اعظم کی بات پر عمل کرتے ہوۓ گھبرانا بالکل نہیں ہے خون نکلتے دیکھ کر اکثر لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور اس وجہ سے ان کا بی پی لو ہونے لگتا ہے
بعض لوگ تو معمولی سی انگلی کٹ جانے کی صورت میں بے ہوش تک ہو جاتے ہیں اس وجہ سے اپنے حواسوں پر قابو رکھیں اور یہ دیکھیں کہ ہاتھ کٹنے کی نوعیت کیا ہے
زخم کو صاف پانی سے دھو لیں


سب سے پہلے زخم کے اوپر سے خون کو صاف کرنے کے لیۓ اس کو صاف پانی سے دھو لیں ۔ کیوں کہ گوشت کاٹنے کی وجہ سے پورا ہاتھ سرخ ہو رہا ہوتا ہے اور زخم پر انفیکشن کے امکانات بڑھ سکتے ہیں ۔صاف پانی سے دھونے کے بعد آپ کو اس بات کا اندازہ ہو سکے گا کہ زخم کتنا گہرا ہے اور اس کی ٹریٹمنٹ کیا گھر پر ہی کی جا سکتی ہے یا اس کے لیۓ آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا
خون روکنے کے گھریلو طریقے
زخم سے بہنے والا خون تکلیف کی شدت کو مذید بڑھا دیتا ہے اس وجہ سے سب سے پہلی کوشش اس کو روکنے کی کرنی چاہیۓ ہے جس کے لیۓ یہ گھریلو اقدامات بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں
ہاتھ کو نیچے کی طرف نہ لٹکائیں


ہاتھ کو تھوڑا اوپر کی طرف رکھیں ہاتھ کو دل سے بلند رکھیں اس کو نیچے کی طرف کرنے سے دوران خون کٹی ہوئي جگہ پر بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے خون کے بہنے کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے ہاتھ کو بلند کر کے پکڑیں تاکہ گوشت کاٹنےکے دوران ہاتھ پر لگنے والے کٹ سے زیادہ خون ضائع نہ ہو
زخم پر ہلدی دبا دیں


اگر خون بند نہ ہو رہا ہو تو اس صورت میں کچھ آزمودہ ٹوٹکوں کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ہلدی ہر گھر میں کچن کے بنیادی مصالحوں میں شامل ہے یہ ایک بہترین جراثیم کش اور زخم بھرنے والی تاثیر کی حامل چیز ہے ۔اس کے علاوہ اس کے اندر یہ بھی خاصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ فورا خون کے بہاؤ کو روک دیتا ہے
اس وجہ سے گوشت کاٹنے سے لگنے والے گہرے سے گہرے زخم پر ہلدی دبا کر فوری طور پر خون کو روکا جا سکتا ہے
زخم پر روئي جلا کر دبا دیں
گوشت کاٹتے ہوۓ اکثر زخم بہت گہرا کٹ جاتا ہے اگر زخم بہت گہرا ہو اور اس کا منہ بار بار کھل رہا ہو اور اس سے خون کے بہنے کا سلسلہ بار بار شروع ہو رہا ہو تو اس صورت میں تھوڑی سی روئي لے کر اس کو جلا لیں اور اس وقت تک جلنے دیں جب تک وہ راکھ نہ بن جاۓ اس کے بعد اس راکھ کو انگلی سے مسل کر زخم والی جگہ پر بھر دیں اس سے بھی فوری طور پر خون بند ہو جاۓ گا
اینٹی بایوٹک کریم لگا لیں
گوشت کاٹنے کے نتیجے میں ہاتھ پر کٹ لگ جانے کی صورت میں خون کے بند ہونے کے بعد اس کو الکحل سے یا کسی بھی اینٹی سیپٹک لوشن سے اچھی طرح صاف کر لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے بعد اس زخم میں کسی قسم کا کچرہ وغیرہ موجودنہ ہو کیوں کہ وہی بعد میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے
زخم کی صفائی کے بعد اس پر اینٹی بایوٹک کریم اچھی طرح لگا لیں
بینڈیج کر لیں


گوشت کاٹتےہوۓ لگ جانے والے زخم کی صفائی اور دھلائی کے بعد اینٹی بایوٹک کریم لگانے کے بعد اس پر صاف بینڈیج لپیٹ لیں اس بینڈیج کو لپیٹتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھیں کہ زخم کے اوپر دباؤ ڈال کر اس کو باندھیں تاکہ کھلے زخم سے دوبارہ سے خون جاری نہ ہو جاۓ
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
زخم اگر زیادہ گہرا ہو اور خون روکنے کے باوجود بار بار جاری ہو رہا ہو تو یہ ممکن ہے کہ زخم کا منہ بند کرنے کےلیۓ ڈاکٹر ٹانکے لگاۓ اس وجہ سے یہ تمام قرسٹ ائڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر کو دکھا لینا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ ٹانکا لگنے سے زخم جلدی بھر سکتا ہے
عام طور پر عید کے موقع پر ماہر ڈاکٹر میسر نہیں ہوتے ایسی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اور مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں