داغ دھبے اور چھائیوں کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ۔ ان کے بننے کے اسباب بہت سارے ہو سکتے ہیں لیکن یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ کوئی بھی انسان چہرے کے اوپر داغ دھبے اور چھائيوں کا بننا پسند نہیں کرتا اور ان کو دور کرنے کے لیۓ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہو جاتا ہے
چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں کو دور کرنے کا طریقہ
چہرے کے داغ دھبوں کو فوری طور پر صرف تین دن میں دور کرنے کا طریقہ اگرچہ بہت آسان ہے مگر یاد رکھیں یہ مستقل حل نہیں ہے بلکہ اس کو دور کرنے کے لیۓ ان اسباب کو بھی دور کرنا ضروری ہے جو ان کا باعث بن رہے ہیں
اس نسخے میں آلو ، کھیرے اور لیموں کا رس شامل ہوں گے
آلو کا داغ دھبے دور کرنے میں استعمال


کچے آلو کے اندر ایک انزائم موجود ہوتا ہے جس کا نام کیٹیچولیس ہوتا ہے یہ چہرے کی جلد کے نیچے میلانن کی تیاری کے عمل کو روکتا ہے یہی میلانن کی زیادہ مقدار درحقیقت چہرے کی جلد پر داغ دھبے بننے کا سبب ہوتا ہے ۔ اس کے بننے کے عمل کو روک کر چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے
لیموں


لیموں کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں کے سبب ہونے والے جلد کے نقصان کو دور کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی تیزابی خصوصیات بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کر کے جلد کی قدرتی رنگت کو بھی بحال کرتا ہے اور داغ دھبے اور چھائيوں کو صاف کرتا ہے
کھیرا اور جلد


کھیرا جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات کو ختم کر کے ان کی جگہ نۓ خلیات کے بننے کا عمل تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو ایک تازگی ملتی ہے اور داغ دھبے دور ہو کر جلد نرم و نازک اور بے داغ ہو جاتی ہے
صرف تین دن میں داغ دھبے دور کرنے کا طریقہ


اس کے لیۓ جو اشیا درکار ہوں گی ان میں ایک کچا درمیانے سائز کا آلو ، آدھا لیموں کا رس اور ایک کھیرا درکار ہو گا آلو کو چھیل لیں اسی طرح کھیرے کو بھی چھیل کر کاٹ لیں اس کے بعد ان کو ایک بلینڈر میں ڈال لیں اور آدھا لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر دیں
اس مکسچر کو آئس کیوب ٹرے میں ڈال لیں اور اس ٹرے کو اچھی طرح جمنے کے لیۓ فریزر میں چھ سے سات گھنٹوں کے لیۓ رکھ دیں اس کے بعد ایک آئس کیوب نکالیں اور اس کو اچھی طرح اپنے چہرے پر ملیں ۔
دن میں صبح اور رات کو سونے سے قبل ان کیوب کو چہرے کے ان حصوں پر اچھی طرح ملیں جہاں پر داغ دھبے اور چھائيوں کے نشانات موجود ہیں تین دن تک یہ عمل کرنے سے آہستہ آہستہ یہ داغ دھبے نہ صرف صاف ہو جائیں گے بلکہ ان کے بننے کا عمل بھی سست ہو جاۓ گا
چہرے پر داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کی وجوہات


چہرے پر موجود داغ دھبے مختلف وجوہات کی بنا پر بنتے ہیں ان سے مستقل نجات حاصل کرنے کےلیۓ ان وجوہات کا تدارک کرنا بہت ضروری ہے ان وجوہات میں سے کچھ اس طرح سے ہیں
مختلف ادیات مثال کے طور پر کمیوتھراپی کی ادویات کا استعمال
اگر آپ ایسی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ کے لیۓ ہیں تو اس کے اثرات کے طور پر چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کا بننا ممکن ہے ۔ بتاۓ گۓ نسخے سے عارضی طور پر ان اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے
حالت حمل میں ہارمون کی بے قاعدگی
حالت حمل میں انسان کے جسم میں موجود ہارمون کے نظام میں بڑی تبدیلی واقع ہوتی ہے جس کے اثرات کے طور پر چہرے پر داغ دھبے نمودار ہو سکتے ہیں ۔ دوران حمل بتاۓ گۓ نسخے کو استعمال کرنے سے بھی ان دھبوں کو ختم کیا جا سکتا ہے
سورج کی شعاعیں
بغیر کسی سن بلاک کے بار بار سورج کی شعاعوں کا سامنا کرنے کا نتیجہ چہرے پر داغ دھبے اور چھائيوں کی صورت میں ہو سکتا ہے اس سے بچنے کے لیۓ اچھی کوالٹی کا سن بلاک مددگار ثابت ہو سکتا ہے
آلودگی
فضا میں موجود آلودگی کے اثرات جہاں جسم کے دیگر حصوں پر پڑتے ہیں وہیں وہ جلد کی چمک دمک کو بھی ماند کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میلانن کی مقدار کو بڑھا کر داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کا سبب بن سکتے ہیں جس کو روکنے کے لیۓ ایسے ماحول کی ضرورت ہے جو آلودگی سے پاک ہو
عمر کے بڑھتے اثرات
عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ میٹا بولزم کا عمل سست ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مردہ خلیات کی جگہ پر نۓ خلیات کے آنے میں زیادہ وقت لگتا ہےیہی وجہ ہے کہ مردہ خلیات جلد پر داغ دھبے اور چھائیوں کی صورت میں نظر آنے لگتے ہیں
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے
چہرے پر موجود داغ دھبے اور چھائیوں کے بننے کے عمل کو روکنے کے لیۓ ماہر جلد مختلف ٹریٹمنٹ کرتے ہیں جو کہ بہت بہتر ثابت ہوتی ہے اگر گھریلو ٹوٹکوں سے جلد کی قدرتی رنگت بحال نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا مفید ہوتا ہے
آن لائن ماہر جلد سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں تاکہ گھر بیٹھے آرام سے آپ ماہر اور مستند ڈاکٹر حضرات سے نہ صرف چیک اپ کروا سکتے ہیں بلکہ باقاعدہ ادویات ک حوالے سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں