کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا کے طرز زندگی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ لوگوں کا رہن سہن ، کھانا پینا ، یہاں تک کہ زندگی گزارنے کا چلن ہی بدل دیا ہے ۔اب جب کہ عید قرباں قریب قریب ہے ۔ مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں جہاں دور دور سے فروخت ہونے کے لیۓ مویشی آنا شروع ہو گۓ ہیں
کرونا وائرس اور مویشی منڈی
کرونا وائرس کے بعد گزشتہ دو سالوں سے مویشی منڈی میں خریداری کے لیۓ جانے والے لوگوں کے دل و ذہن میں طرح طرح کے خیال آرہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق مویشی منڈی ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر لوگوں کا ہجوم موجود ہوتا ہے ۔
ہجوم کے سبب یہاں پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات بھی زيادہ ہوتے ہیں اس وجہ سے مویشی منڈی جانے سے قبل کچھ حفاظتی اقدامات ضرور کر لیں تاکہ کرونا وائرس سے نہ صرف محفوظ رہ سکیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی نہ بن سکیں
منڈی میں بچوں اور 50 سال سے بڑی عمر کے افراد کو نہ لے کر جائیں


کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ سال بھی اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ 50 سال سے زيادہ عمر کے افراد یا 12 سال سے چھوٹے بچوں کا منڈی میں داخلہ منع تھا اس کا مقصد یہ قرار دیا جاتا ہے کہ اس عمر کے لوگوں کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس وجہ سے ان افراد میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں پیچیدگیوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں
یہی سبب ہے کہ اس عمر کے لوگوں کو رش والے علاقوں میں جانے سے روکا جا رہا ہے تو منڈی جاتے ہوۓ آپ بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ اس عمر کے افراد کو منڈی نہ لے جایا جاۓ
داستانے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں


مویشی منڈی ایک کھلی جگہ ہے جہاں پر صفائی کے انتظامات کوشش کے باوجود سو فی صد محفوظ نہیں ہو سکتے ہیں ۔ جب کہ حالیہ دنوں میں اس حوالے سے کرونا وائرس کا بھی خطرہ موجود ہے اس وجہ سے مویشی منڈی جاتے ہوۓ لازمی طور پر ماسک لگا کر جائيں
اس کے ساتھ ساتھ داستانوں کا بھی استعمال کریں کیوں کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ جس جانور کو آپ چھو کر اور دیکھ بھال کر خرید رہے ہوں ہو سکتا ہے اس کو کسی کرونا وائرس کے مریض نے بھی چھوا ہو اور اس کی جلد پر کرونا وائرس کے جراثيم موجود ہوں جو ہاتھوں سے آپ تک منتقل ہو سکتے ہیں
لہذا جانوروں کو داستانے پہن کر چھو کر دیکھیں اس طرح سے خود کو اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں
منڈی صرف وہ لوگ جائیں جو ویکسین لگوا چکے ہیں


اس سال خوش قسمتی سے کرونا وائرس کی ویکسین آچکی ہے جس نے کافی حد تک لوگوں کو اس سے محفوظ کر دیا ہے اس وجہ سے مویشی منڈی صرف ان لوگوں کو لے کر جائيں جو ویکسین لگا چکے ہیں کیوں کہ وہ لوگ کرونا سے محفوظ رہنے کی طافت رکھتے ہیں
منڈی میں کچھ بھی کھانے پینے سے پرہیز کریں
مویشی منڈی میں جہاں ماحول حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتا ہے وہاں پر کچھ بھی چیز خرید کر کھانے پینے سے اجتناب برتیں ۔ پانی پینے کے لیۓ بوتل گھر سے لے کر جائیں مگر کوشش کریں کہ وہ پانی بھی مویشی منڈی میں نہ لے جائیں اس کو اپنی گاڑی میں محفوظ رکھیں
مویشی منڈی میں کچھ بھی کھانا پینا نہ صرف آپ کو کرونا کے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے جن میں معدے کے امراض ، سانس کی بیماریاں شامل ہیں
نوٹ دیتے ہوۓ اور لیتے ہوۓ داستانے والے ہاتھوں سے چھوئيں


مویشی منڈی میں پیسے دیتے اور لیتے ہوۓ سخت احتییاط کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ کرنسی نوٹوں میں کرونا کے جراثیموں کی موجودگی کے امکانات سب سے زیادہ ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے وہاں پیسے لینے اور دینے کے دوران اس بات کا خکال رکھیں کہ آپ کے ہاتھوں میں داستانے موجود ہوں ۔
داستانے پہننے کے دوران بھی یہ بات بہت ضروری ہے کہ ان داستانوں والے ہاتھوں سے اپنے چہرے کے کھلے حصوں کو نہ چھوئيں ۔ اور مویشی منڈی سے نکلتےہوۓ ان داستانوں کو ضائع کر کے دوسرے داستانے پہن لیں
یاد رکھیں
اگر آپ کسی بھی قسم کی الرجی یا سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کیۓ بغیر مویشی منڈی جانے سے احتیاط برتیں ۔ مویشی منڈی میں اس وقت لوگوں کے ہجوم کی موجودگی کے سبب کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ کئی دیگر چھوت کی بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات بہت زیادہ ہیں