پیدائش کے مہینے کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے ۔ اس کے اثرات انسان کی صحت ، تقدیر پر پڑتے ہیں پیدائش کے مہینے کے انسان کی عادات و اطوار اور پسند نہ پسند پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر کچھ غذائيں ان کی صحت پر برے اثرات پر بھی مرتب کرتی ہیں
پیدائش کے مہینے کے حوالے سے صحت مند کھانے


مختلف پیدائش کے مہینے کے افراد الگ الگ عادات کے حامل ہوتے ہیں اس وجہ سے علم نجوم کے مطابق ان کو علیحدہ علیحدہ برج میں رکھا جاتا ہے اسی حوالے سے ان کی صحت مند غذائی عادات کے بارے مین ہم آپ کو آج بتائيں گے
برج حمل 21 مارچ سے 19 اپریل کے درمیان پیدا ہونے والے
اس برج کے حامل افراد گرم مزاج ہوتے ہیں اس وجہ سے عام طور پر سینے میں جلن کی شکایت کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں اس وجہ سے جو افراد پیدائش کے مہینے مارچ یا اپریل کے حامل ہوں ان کو چاہیۓ کہ زیادہ مصالحے دار کھانوں سے پرہیز کریں
اس کے علاوہ ان کو لازمی طور پر صحت مند رہنے کے لیۓ کیلشیم کا استعمال کرنا چاہیۓ ۔
برج ثور 20 اپریل سے 20 مئی کے درمیان پیدا ہونے والے
پیدائش کے مہینے جن افراد کے اپریل اور مئی ہوں ان کو تھائی رائڈ کے حوالے سے حساس ہونا چاہیۓ کیوں کہ یہ ان کے جسم کا وہ حصہ ہے جو ستاروں کے اعتبار سے جلد متاثر ہو سکتا ہے ۔اس وجہ سے ان کو کم نمک والے کھانوں کا استعمال صحت مند رہنے کے لیۓ کرنا چاہیے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وزن کا بڑھنا ان افراد کو پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے اس وجہ سے ان افراد کو ایسے تمام کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیۓ جو کہ موٹاپے کا باعث ہو سکتے ہیں
برج جوزا 21 مئی سے 20 جون کے درمیان پیدا ہونے والے
جو افراد پیدائش کے مہینے مئی اور جون کے حامل ہوتے ہیں ان کا اعصابی نظام اور تنفسی نظام بہت حساس ہوتا ہے ۔ ایسے افراد کو زیادہ سےزیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیۓ تاکہ صحت مند رہ سکیں
اس کے علاوہ ان افراد کو آلو کم کھانا چاہیے ہے اس کے ساتھ ساتھ کافی پینے میں بھی اعتدال کا خیال رکھنا چاہیے اور زیادہ چینی کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے


برج سرطان 21 جون سے 22جولائی کے درمیان پیدا ہونے والے
ایسے افراد کا نظام ہاضمہ بہت حساس ہوتا ہے ۔ اور یہ جلد ہی بدہضمی یا اپھارے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ایسے افراد کو زیادہ سے زیادہ کیلشیم والی اشیا کا استعمال کرنا چاہیے جن میں دودھ دہی شامل ہے۔
اس کے علاوہ ان افراد کو زیادہ میٹھا کھانے میں بھی احتیاط کرنی چاہیےاس کے علاوہ زیادہ نمک اور زیادہ چکنے کھانے بھی ان کو ہاضمے کی خرابی میں مبتلا کر سکتے ہیں
برج اسد 23 جولائی سے 22 اگست کے درمیان پیدا ہونے والے
ایسے افراد کو ہر وقت کسی نہ کسی ایسے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کو تونائی فراہم کر سکے ۔ ان افرادکا جگر بہت حساس ہوتا ہے اسی وجہ سے اپنی غھائی بے احتیاطی کے سبب یہ جگر کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں
ان کے لیۓ بہتر غذا میں چاول ، آلو، دالیں ، ساگ ، آڑو سیب اور رس دار پھل شامل ہیں
برج سنبلہ 23 اگست سے 22ستمبر کے درمیان پیدا ہونے والے
کمزور اعضابی نظام اور آنتوں کے مسائل ان افراد کا سب سے برا مسلہ ہوتا ہے جن کے پیدائش کے مہینے اگست اور ستمبر ہوتے ہیں ۔ ان افراد کو ان مسائل کا سامنا کرنے کے لیۓ زیادہ فائبر والی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے ۔
تاہم ایسے افراد کو چاکلیٹ اور بہت زیادہ مصالحہ دار اور چکنی چیزوں کے کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے


برج میزان 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک پیدا ہونے والے
یہ افراد بہت موڈی ہوتے ہیں جس وجہ سے ان کا کھانے پینے کے حوالے سے پسند نا پسند تیزی سے تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔ یہ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے کے خطرے سے دو چار رہتے ہیں اس وجہ سے ان کو کھانے پینے میں نمک کا اور چکنائی کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے ہے
یہ لوگ جنک فوڈ کھانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں اور بھوک مٹانے کے لیۓ چپس ، بسکٹ اورچاکلیٹ پر انحصار کر کے خوش ہوتے ہیں جب کہ صحت کی بہتری کے لیۓ ان کو سبزیوں اور اناج کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے ہے
برج عقرب 23 اکتوبر سے 21 نومبر کے درمیان پیدا ہونے والے
ان افراد کو پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے اور دن بھر میں کم از کم آٹھ سے نو گلاس پانی لازمی پینا چاہیۓ ورنہ یہ گردوں کے امراض کا شکار ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ ان افراد کو ان تمام چیزوں کو کھانےمیں احتیاط برتنی چاہیۓ جو ان کے گردوں کے ليۓ نازک ثابت ہو سکتی ہیں
برج قوس 22 نومبر سے 21 دسمبر کے درمیان پیدا ہونے والے
ایسے افراد کو بھوک سے زیادہ کھانا کھانے میں احتیاط کرنی چاہیۓ ۔ پیدائش کے مہینے نومبر اور دسمبر کے حامل افراد کو متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ان کو زیادہ پروٹین والے کھانے کھانے چاہیے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو صحت مند رہنےکے لیۓ پھل کھانے چاہیے ہیں
یہ لوگ آئس کریم کے دیوانے ہوتے ہیں مگر ان کو زیادہ میٹھے اور زيادہ چکنے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے
برج جدی 22 دسمبر سے 19 جنوری کے درمیان پیدا ہونے والے


ان افراد کو اپنی ہڈیوں اوردانتوں کا بہت خیال رکھنا چاہیے ان افراد کو کیلشیم کو اپنی زندگی میں لازمی شامل کرنا چاہیۓ اس کے علاوہ تازہ سبزیوں کی بنی سلاد اور تازہ پھل ان کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتے ہیں
البتہ ان افراد کے لیۓ چاکلیٹ ، زیادہ مصالحوں والے کھانے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں
برج دلو 20 جنوری سے 18 فروری تک پیدا ہونے والے
ان افراد کو بے وقت کی بھوک لگنے کی عادت ہوتی ہے اس وجہ سے اسپیگٹی اور اس جیسے دوسرے کھانے ان کے پسندیدہ ترین کھانے ہوتے ہیں ۔ مگن زیادہ بیکری آئٹم ان کی صحت کو خطرات میں مبتلا کر سکتے ہیں
ان کو اپنی غذاؤں میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیۓ تاکہ صحت مند رہ سکیں
برج حوت 19 فروری سے 20 مارج کے درمیان پیدا ہونے والے
پیدائش کے مہینے فروری اور مارچ میں پیدا ہونے والے افراد کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیۓ جو ان کے جگر ، اور دماغ کے افعال کے لیۓ مثبت ہوں ایسی غذاؤں میں آئرن اور پروٹین سے بھرپور غذائیں شامل ہیں جن میں گوشت ، انڈہ دودھ وغیرہ ہو سکتی ہیں
البتہ بہترین صحت کے لیۓ ان افراد کو زیادہ میٹھے ، زیادہ نمک والے کھانوں اور کافی وغیرہ سے احتیاط برتنی چاہیۓ
یاد رکھیں
یہ تمام باتیں علم نجوم کے ماہرین کے مطابق ہیں لہذا صحت کے مسائل کے حوالے سے بہترین حل ماہر اور مستند ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہے ۔ صحت کے حوالے سے کسی بھی مسلے کی صورت میں آن لائن مشاورت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں