برسات کا موسم ہم مشرق میں رہنے والے لوگوں کے لیۓ بہت خوبصورت موسم ہوتا ہے ۔ اس موسم کے آمد اگر رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہو تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔ مگر یہاں ایک خاص بات یاد رکھنے کی ہے کہ رمضان کے باعث انسان اندورنی طور پر پہلے ہی کمزور ہو رہا ہوتا ہے تو اس صورت میں برسات صحت پر اثر ڈال سکتا ہے
برسات اور رمضان کی رحمتیں سمیٹنے کا طریقہ


برسات کے موسم میں کچھ بیماریاں تیزی سے حملہ آور ہوتی ہیں جن کا اثر رمضان میں شدت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔ معمولی سے احتیاط سے ان مسائل سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ بڑی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
برسات کے موسم میں حملہ آور بیماریاں
برسات کے موسم میں موسم کی تبدیلی کے سبب کچھ بیماریاں فوری حملہ آور ہو جاتی ہے جنکی شدت میں رمضان کے سبب زیادہ اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے
ڈائیریا
برسات کے موسم میں نمی کے سبب اکثر چیزوں میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں۔ جو کہ کھانے کی اشیا میں شامل ہو کر ڈائریا کا سبب بن سکتے ہیں ۔ اور دن بھر کے روزے کے بعد جب ایسی کسی غذا کا استعمال کیا جاۓ۔ تو معدے کے مسائل کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے ۔ اس صورت میں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیۓ کہ افطار میں باسی اشیا یا پہلے سے بنی ہوئی اشیا نہ کھائي جائيں ۔ اس کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی اچھی طرح دھو کر کرنا چاہیے
اگر برسات کے موسم میں پیٹ درد ، الٹی یا موشن کی شکایت ہو تو اس صورت میں معدے کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے


ملیریا
برسات کے موسم کا ایک اہم تحفہ مچھروں کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔ جو کہ ایک جانب تو ملیریا کا باعث ہوتے ہیں ۔اور آج کل مچھروں کے کاٹنے کے سبب ڈینگی جیسی بیماری بھی ہو رہی ہے ۔ گزشتہ سالوں میں اس سبب کافی لوگ جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے اس وجہ سے اس رمضان میں ہونے والی برسات میں خصوصی احتیاط کریں ۔
گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں ۔ تاکہ مچھر داخل نہ ہو سکیں ۔ اس کے علاوہ اس بات کا خصوصی اہتمام کریں کہ کہیں پانی کھڑا نہ ہو اس سے ایک جانب تو مسجد میں جانے والے نمازیوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔اور اس کے بخار کے سبب انسان رمضان کی برکتیں سمیٹنے سے محروم رہ جاتا ہے
خارش
بارشوں کے موسم میں نمی کا تناسب زیادہ ہو جاتا ہے ۔ رمضان کے سبب عام طور پر لوگ فالتو چلنے پھرنے سے گریز کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں میں نمی کے سبب بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے خارش کی شکایت بھی ہو سکتی ہے
اس وجہ سے اس رمضان میں ہونے والی بارش میں روحانی صفائی کے ساتھ جسمانی صفائی کا بھی اس موسم میں خاص طور پر اہتمام کریں۔ تاکہ خارش وغیرہ سے بچا جا سکے
نزلہ زکام
بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں تبدیلی واقع ہو گئی ہے۔ اور موسم میں تھوڑی ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے ۔ رمضان میں سحر و افطار کے وقت اکثر گرم ٹھنڈا کھانا کھانے سے گلے میں کھچ کھچ ہو جاتی ہے
یہ کھچ کھچ موسم کی تبدیلی کے سبب بڑھ بھی سکتی ہے ۔اور نزلہ زکام سے بخار مین بھی تبدیل ہو سکتی ہے ۔ اس سے محفوظ رہنے کے لیۓ ضروری ہے کہ اس بات کا خاص خیال کریں۔ کہ ٹھںڈی اور کھٹی مصالحے دار اشیا یا تلی ہوئی اشیا کا استعمال احتیاط سے کریں
رمضان کے دنوں میں برسات کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے اقدامات
اس موسم میں ان اقدامات کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
پانی ہمیشہ ابال کرپیئيں
زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ کیوں کہ اس سے وائرل بیماریوں سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے
سحر و افطار کے وقت ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو کہ تازہ اور گھر کی تیار کی ہوئی ہوں
دن بھر کے روزے کےبعد برف والے مشروبات اور غذائيں گلے کی خرابی کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس وجہ سے ایسی اشیا کو کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے ہے
صحت کے حوالے سے مستند ڈاکٹروں سے موسم کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں