وزن کم کرنے کے لیۓ ورزش کرتے ہوۓ اور ڈائٹنگ کرتے ہوۓ تو آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہو گا .مگر روتے اور آنسو بہاتے ہوۓ کسی کو نہ دیکھا ہو گا ۔ بلکہ اکثر افراد تو خود کو زبردستی کا بہادر ثابت کرنے کے لیۓ رونے سے پرہیز کرتے ہیں ۔
یہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ مرد روتے نہیں ہیں ۔ لیکن اب جدید تحقیقات کی روشنی میں ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ وہ تمام مرد اور عورتیں جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں .رونا شروع کر دیں کیوں کہ اس سے وہ اتنا وزن کم کر سکتے ہیں. جتنا ایک گھنٹہ تیزی سے واک کرنے سے کرتے ہیں
وزن کم کرنے کے لیۓ کتنا رونا چاہیۓ
عام طور پر محبت میں ناکامی ،کسی پیارے سے بچھڑ جانے کی صورت میں یا پریشانی اور ڈپریشن میں جب انسان روتا ہے. تو حقیقت میں وہی رونا وزن کم کرنے کا باعث ہوتا ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ جب انسان دکھ میں ہوتا ہے. تو اس کی بھوک ختم ہو جاتی ہے جس سے اس کا وزن کم ہو سکتا ہے
جب کہ دوسری جانب آنسو بہانے سے جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے ۔ زہریلے مادے جسم سے خارج ہوتے ہیں اور کچھ کیلیوریز بھی جلتی ہیں .جو کہ چکنائی کو پگھلانےکا باعث ہوتی ہیں ۔جدید تحقیقات کے مطابق بیس منٹ تک آنسو بہانے سے انسانی جسم تقریبا 26 کیلوریز جلاتا ہے
وزن کم کرنے کے علاوہ رونے کے فوائد
وزن کم کرنے کے علاوہ بھی رونے کے بہت سارے فوائد ہیں. جو کہ انسانی جسم پر بہت مفید اثرات مرتب کرتا ہے ۔ جن میں سے کچھ اس طرح سے ہیں
ذہنی دباؤ سے نجات دلاتا ہے
جی بھر کر رونے کے بعد ملنے والے سکون سے زندگی میں سب کا ہی واسطہ کبھی نہ کبھی پڑا ہو گا ۔ ماہرین کے مطابق رونے سے نہ صرف ہمارا موڈ بہتر ہوتا ہے بلکہ ہمیں ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے
جب انسان جزبات کے سبب کسی دکھ کے سبب روتا ہے تو اس صورت میں آنے والے آنسو ایک جانب تو آنکھوں کی صفائی کر دیتے ہیں. اور اس میں سے گند کچرہ بہا کر لے جا تے ہیں. دوسری جانب ان آنسوؤں میں کارٹی سول نامی ایک ہارمون بھی خارج ہوتا ہے .جس کو اسٹریس ہارمون کہتے ہیں ۔
کارٹی سول کا باقاعدگی سے اخراج سے جسم کے اندر جمع شدہ چکنائی خارج ہوتی ہے. جس سے نہ صرف زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ موٹاپے میں بھی کمی ہوتی ہے.
رونے والوں کو کب ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ
جیسے رونے کے صحت کے لیۓ فوائد ہیں ویسے ہی ہر بات پر رونا صحت کے لیۓ نقصان دہ بھی ہوتا ہے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر دیر تک روتے رہنا ، ہر وقت رونے کے لیۓ تیار رہنا ذہنی بیماری ڈپریشن کا سبب ہو سکتا ہے .اس صورتحال کو بدتر ہونے سے بچانے کے لیۓ ماہر نفسیات سے ملاقات ضروری ہے
ایسی کسی بھی صورتحال میں ماہر نفسیات سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کےکی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں