نیند کے حوالے سے بہت ساری باتیں اکثر ہم لوگوں سے سنتے رہتے ہیں ۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں موجود ہر جاندار چاہے وہ جانور ہو یا انسان مرد ہوں۔ یا عورت اس کو جسم کو صحت مند رکھنے کے لیۓ سونے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے
عام طور پر ایک صحت مند انسان کو دن کے چوبیس گھنٹوں میں 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند درکار ہوتی ہے ۔ ڈاکٹروں کا یہ ماننا ہے کہ عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں، دن بھر میں بیس منٹ سے آدھے گھنٹے تک زیادہ سونے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کی کچھ وجوہات جو انہوں نے پیش کیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں
نیند ہمارے دماغ کو آرام دیتی ہے
جم ہارن نامی ایک نیورو سائنٹسٹ جو کہ نیند کے حوالے سے تحقیق کرتے ہیں۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں اپنے دماغ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔ جس کے سبب ان کا دماغ زیادہ تھکان کا شکار ہوتا ہے۔ اس وجہ سے انہیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کا دماغ فریش ہو سکے
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
خواتین بیک وقت کئي کام انجام دیتی ہیں
خواتین چاہے گھر پر ہوں یا کسی دفتر میں ۔ان کے اندر مردوں کے مقابلے میں بیک وقت کئی کام انجام دینے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ مثال کے طور پر ایک ،جانب اگر وہ گھر میں کھانا بنا رہی ہوں گی۔ تو اس کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی واشنگ بھی چل رہی ہوتی ہے ۔ ساتھ میں مارننگ شو بھی دیکھ رہی ہوتی ہیں اور فون پر رشتے داروں کا حال احوال بھی لے رہی ہوتی ہیں ۔ بیک وقت کئی کام کرنے کے سبب ان میں تھکن زیادہ ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ان کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے
نیند کی کمی خواتین کو ڈپریشن کا شکار جلدی کرتی ہے
نیند کی کمی کے سبب مردوں کے مقابلے میں عورتیں جلد جلد جزباتی ہیجان کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ غصہ ، پریشانی اور بے چینی کے اثرات ان پر زيادہ مرتب ہوتے ہیں ۔اور وہ جلد ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں ۔جس وجہ سے عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ سونے کی ضرورت ہوتی ہے
عورتیں موٹاپے کا شکار ہوسکتی ہیں
ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ نیند کی کمی کے سبب مرد اور عورتوں دونوں کی بھوک بڑھ جاتی ہے ۔ مگر جدید تحقیقات کے مطابق نیند کی کمی کے سبب خواتین جلد موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں۔ لہذا موٹاپے سے بچنے کے لیۓ خواتین کو پرسکون اور زیادہ سونے کی ضرورت ہوتی ہے
ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرات
جدید تحقیقات کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ، عورتوں میں نیند کی کمی کے سبب سی ریکٹیو پروٹین کی شرح میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہ۔ے جس کی وجہ سے ان کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے،اور دل کے دورے کے خطرات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں نیند کی کمی خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے ۔ نیند کی کمی کے اسباب کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے ۔ اس حوالے سے مستند ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں