پہلوانوں کے لیے مشہور شہر گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کے بل کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں دو بھائی ایک گھر میں اکٹھے رہتے تھے۔
۔30,000 روپے کے بجلی کے بل کی ادائیگی کو لے کر بہن بھائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔
جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی پر تیز دھار خنجر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد مجرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ تنازعہ اس وقت بڑھ گیا جب مشتبہ شخص نے اپنے چھوٹے بھائی سے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں پر تشدد تصادم ہوا۔
یہ ہے وہ واقعہ جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ کیا اس کی وجہ آج کل کی بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے جو بھائی کو بھائی کا دشمن بنارہی ہے۔ جی ہاں! ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انسان کی کمر توڑ دی ہے۔ ہر طبقہ اس مہنگائی سے متاثر ہورہا ہے۔
اس مہنگائی سے نمٹنے کے لیے انسان کا صحت مند رہنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی صحت سے متعلق پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو آپ پریشان نہ ہوں، مرہم کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور فوری ڈاکٹر سے رابطہ ممکن بنائیں۔