ننگے پاؤں چلنے کو معاشرے میں کبھی بھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا ۔ اس بات کی ہمیشہ ہی کوشش کی جاتی ہے کہ بچوں کے اندر شروع ہی سے جوتے پہننے کی عادت ڈالی جاۓ ۔ بلکہ کچھ افراد کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ گھر سےباہر نکلتے ہوۓ بہترین جوتے پہننے چاہیۓ ہیں تاکہ دشمن کو متاثر کیا جا سکے
بچے کو ننگے پاؤں چلنا کیوں سکھانا چاہیۓ


جب بچہ چلنا شروع کرتا ہے اور اپنی زندگی کا پہلا قدم اٹھا تا ہے تو اس حوالے سے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ بچے کو یہ قدم بغیر جوتوں کے یعنی ننگے پاؤں اٹھانے چاہیے ہیں ۔ اس طرح سے جب بچے کے پاؤں کے تلوۓ براہ راست زمین کو چھوتے ہیں تو اس سے ان کے محسوس کرنے کی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں ۔ مگر جب بچے کو جوتے پہنا دیۓ جاتے ہیں تو اس سے بچے کے پیروں کے پٹھے ، اور ہڈياں متاثر ہوتی ہیں ۔ اس وجہ سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بچوں کے پیروں کو جوتوں میں قید کرنے کےبجاۓ ان کو ننگے پاؤں چلنے کی عادت ڈالنی چاہیۓ ہے
ننگے پاؤں چلنے کے فوائد
ننگے پاؤں چلنا بہت سارے ایسے فوائد کا حامل ہوتا ہے جو کہ انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کا باعث ہوتا ہے
پیروں کی جلد کو نئی زندگی دیتا ہے


دن بھر میں کچھ وقت ننگے پاؤں پیدل چلنے سے مراد گھر کے اندر ننگے پاؤں چلنا نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے مراد قدرتی ماحول میں کچھ وقت بغیر جوتوں کے اسطرح پیدل چلنا کہ پیروں کے تلوۓ مٹی ، غبار زمین کی نمی کو محسوس کر سکیں
یہ موقع بالکل اس طرح ہوتا ہے جیسے کہ آپ نے اپنے پیروں کی جلد کو کچھ وقت کے لیۓ جوتوں کی قید سے آزاد کر کے سانس لینے کا موقع فراہم کیا ۔ اس کے سبب پیر کی جلد میں آنے والی بو کا اور اس میں ہونے والے انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے
ہاتھوں پیروں کو خوبصورت بنانے کے طریقے جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
منفی اثرات کا خاتمہ کرتا ہے
ننگے پاؤں چلنے سے ہم عمر کے اس دور میں دوبارہ سے داخل ہو جاتے ہیں جب کہ ہم ہر فکر ، ہر پریشانی سے آزاد تھے ، بچپن کا وہ خوبصورت دور جب کہ خوشی حقیقی معنوں میں بہت ہی آسانی سے ہمیں مل جایا کرتی تھی ۔ ایسے ہی کچھ تاثرات پیروں کو جوتوں کی قید سے ملنے کے بعد انسان کے ہوتے ہیں
ننگے پاؤں پیدل قدرتی فضا میں چلنے سے سانس لینے کے عمل میں بہتری آتی ہے ۔ دل کی دھڑکنیں نارمل ہو جاتی ہیں اور خون کے آکسیجن کو جزب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
جوڑوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے
اللہ تعالی نے انسان کے پیروں کو بغیر جوتوں کے ہی ڈیزائن کیا ہے مگر ہم اس کو جوتوں کی قید میں ڈال دیتے ہیں جو کہ ایک غیر فطری عمل ہے جس کا براہ راست اثر ہمارے پٹھوں اور جوڑوں پر پڑتا ہے ۔ اگر ہم کم از کم دن کے کچھ حصے میں ننگے پاؤں چہل قدمی کریں تو اس سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے
توانائی میں اضافہ کرتا ہے


ہمارے پورے جسم میں نسوں کا ایک جال بچھا ہوتا ہے ۔ ان نسوں کے نظام میں کسی قسم کی خرابی شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے ۔ ایکوپنکچر طریقہ علاج یا ریفلیکسولوجی کے ذریعے انسانی جسم کی ان نسوں میں ہونے والی کسی بھی قسم کی خرابی کو بیرونی ذرائع سے توانائی فراہم کر کے اس کی خرابی کو دور کیا جاتا ہے ۔
ننگے پاؤں گھاس یا ٹھنڈے پانی میں چلنا بھی ایسا ہی ایک طریقہ علاج ہے ۔ انسان کے پیروں کے اندر پورے جسم کی نسوں کا اختتامی کنارہ ہوتا ہے ۔ ننگے پاؤں چلنے سے جسم کی ان نسوں کو بیرونی توانائی ملتی ہے جس کا اثر پورے جسم پر ہوتا ہے
دوران خون میں بہتری آتی ہے
جب ہم ننگے پاؤں چلتے ہیں تو اس سے پیروں میں موجود شریانوں اور وریدوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور بیرونی توانائی کے سبب خون کے دوران میں بہتری آتی ہے ۔ اس طرح سے دل کے دورے کے خطرے میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔
ننگے پاؤں چلنے سے قبل کی جانے والی احتیاط
ننگے پاؤں چلنے کے اگرچہ کافی فائدے ہیں مگر اس عمل کو شروع کرنے سے قبل کچھ باتیں ضرور یاد رکھنی چاہیے ہیں
ننگے پاؤں چلنے سے قبل اس بات کا خیال کریں کہ اپنے پیروں کو آہستہ آہستہ اس عمل کا عادی بنائیں اور دن بھر میں دس منٹ سے اس چہل قدمی کا آغاز کریں جس کو ایک گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے
پیدل چلنے کے لیۓ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں پر نرم مٹی ہو یا گھاس ہو ۔ کسی پتھروں یا کچرے والی جگہ پر چلنے سے فائدے کے بجاۓ نقصان بھی ہو سکتا ہے
ذیابطیس کے مریض ذیابطیس کے ماہر ڈاکٹر سے مشورے اور اپنے پیروں کے معائنے کے بعد اس عمل کا آغاز کریں ورنہ اس سے پیروں پر زخم بھی لگ سکتے ہیں
کسی بھی مسلے کی صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر ہیلپ لائن کے نمبر 03111222398 پر رابطہ کری